انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس سے عقلاً بھی انکار نہیں کرسکتے۔ بمبئی میں بڑے بڑے سیٹھ ہیں کہ وہ نام لکھنا بھی نہیں جانتے، مگر بڑے بڑے بی، اے ان کے یہاں نوکر ہیں، یہ رزق کا معاملہ عجیب ہے ؎ اگر روزی بدانش در فزو دے زناداں تنگ روزی تر نبو دے بناداں آں چناں روزی رساند کہ دانا اندریں حیراں بماندحُبِّ مال وجاہ سخت بُری چیز ہے : تحقیق: حُبِّ جاہ ومال ایسی بُری چیز ہے کہ یہ انسان کو کسی حال میں چین سے رہتے نہیں دیتی، ایک ڈپٹی صاحب تھے وہ بیچارے رات بھر تسبیح لیے کوٹھے پر ٹہلتے تھے اور مال کی فکر میں سوتے نہ تھے، بس ساری خرابی بڑائی کی ہے اس کے لیے آدمی مال ڈھونڈھتا ہے، اگر آدمی چھوٹا بن کر رہے اور تھوڑے پر قناعت کرے، پھر کچھ بھی فکر نہیں، شیخ سعدی صاحب ؒ فرماتے ہیں ؎ نہ بَر اُشتر سوارم نہ چو اُشتر زیر بارم نہ خداوندِ رعیت نہ غلامِ شہر یارم چشمہاؤ اشکہاؤ حشمہا برسرت ریزد چو آب از مُشکہا خویش را رنجور سازد زار زار