انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اپنی رحمت سے اس معصیت کوبیداری سے منام میںمنتقل کردیتے ہیں سو ایسے خواب سے خوش ہونا چاہیے کہ یقظ میں اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا اور منام میں مکلف ہی نہیں ہوتا۔حلال محبت کا انہماک اگر غیر اختیاری ہو تو مضر نہیں : تحقیق: حلال محبت کا انہماک اگر غیر اختیاری ہو اور اس سے اعمالِ ضروریہ دینیہ میں خلل نہ آئے ذرا بھی دین میں مضر نہیں، نہ اس سے حق تعالیٰ کی محبت میں کمی ہوتی اور راز اس میں یہ ہے کہ یہ محبت طبعی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت عقلی، تو دونوں ایک قلب میں جمع ہوسکتی ہے۔ اور اس انہماک سے فکر وغم میں پڑنا دلیل اس کی ہے کہ حق تعالیٰ کی محبت قلب میں ہے۔شیخ کی مجلس کی حاضری کا لطف غیبت میں نہ پانا : حال: وہ بات جو دربار عالی کی حاضری میں اپنی طبیعت کے اندر پاتا تھا، اس میں بہت کمی پاتاہوں۔تحقیق : یہ مضر نہیں، وہ کمی صرف لطف کی ہے نفع کی نہیں، جیسے غذا کھانے کے وقت جو مزہ منہ میں آتاہے بعد میں نہیں رہتا۔ مگر نفع غذا کا زائل نہیں ہوتا۔اپنے کو بد ترین خلائق سمجھنا : حال: دل میںیہ خطرہ آتاہے کہ تو بد ترین خلائق ہے۔ تیرا کوئی نیک کام کسی قابل نہیں ہے۔تحقیق : یہ خطرہ تو بحرِ معرفت کا ایک قطرہ ہے، خدا تعالیٰ اس کو دریا کردے۔گرانی طبعی موجبِ اجر ہے : حال: چلتے پھرتے چوں کہ ذکر میں مشغول رہتاہوں اس لیے اسے چھوڑ کر نہ کسی کو سلام کرنے کو جی چاہتاہے ، نہ جواب سلام دینے کا۔تحقیق : یہ گرانی طبعی ہے، لیکن جب تک شعور ہو ادائے واجب ضروری ہے اور گرانی سے اجر بڑھتاہے۔ ماخذہ حدیث إسباغ الوضوء علی المکارہ۔لقطہ غیبی نعمت ہے : حال: تنگی رزق کے متعلق گریہ وزاری کے ساتھ حق تعالیٰ سے دعا مانگی اس کے بعد اپنی چادر کے اوپر دو نوٹ پانچ روپیہ کے پائے واقعہ کی تحقیق کرتا پھرا کہیں پتا نہیں چلا اب کیا کروں؟تحقیق : واقعہ کی حقیقت کے درپے مت ہو کہ بے ضرورت ہے بلکہ مضر ہے۔ احکامِ شرعیہ پر عمل کرو، وہ حکم یہ ہے کہ جس مال کا مالک نہ معلوم ہو غریب آدمی کو اس کا صَرف کرنا جائز ہے تم صَرف کرو اور کسی سے ذکر مت کرو اور چوںکہ لقطہ بھی خدا تعالیٰ کی نعمت ہے، اس لیے اس کا شکر کرو اور دعا ہمیشہ مانگتے رہو۔