انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تاترا بیروں کنند از اشتہار اشتہار خلق بندِ محکم است بندِ ایں از بندِ آہن کے کم استذلّت کی حقیقت : تحقیق: ذلّت کہتے ہیں عرضِ احتیاج کو، اگر آدمی کچھ سوال نہ کرے تو کچھ ذلّت نہیں، انگریز بڑے بڑے اُمرا کی عزت نہیں کرتے اور ادنیٰ ادنیٰ مولویوں کی عزت کرتے ہیں۔اخبار کی ضرورت کی دلیل : تحقیق: کان رسول اللّٰہ ﷺ یتفقد أصحابہ اس سے اخبار کی ضرورت مفہوم ہوسکتی ہے کہ مسلمانوں کی بگڑی حالت پر اصلاح اور ضرورت کی اطلاع پر امداد کر سکیں۔تعلیم حُسنِ ظن اور حُسنِ تربیت : تحقیق: فرمایا کہ عام لوگوںمیں سے تو اگر کسی کے اندر ننانوے عیب ہوں اور ایک بھلائی ہو تو میری نظر بھلائی کی طرف جاتی ہے اور ان ننانوے عیبوں پر نہیں جاتی اور جس نے اپنے کو تربیت کے واسطے میرے سپرد کیا ہو تو اس میں اگر ننانوے بھلائیاں ہوں اور ایک عیب ہو تو میری نظر اُس عیب پر جاتی ہے، ان ننانوے بھلائیوں پر نہیں جاتی۔ سبحان اللہ! اس سے حضرتِ والا کا عامۃ النّاس کے ساتھ حُسنِ ظن اور اپنے غلاموں کے ساتھ حُسنِ تربیت ظاہر ہے۔مواقع مشتبہ میں حق وباطل کا معیار : تحقیق: جو چیزیں نئی ایجاد ہوں اس میں یہ دیکھو کہ اس کے موجد کون ہیں، عوام یا علما صلحا؟ تو جس چیز کے علما صلحا موجد ہوں، جیسے مدرسہ، خانقاہ، دار الافتا وغیرہ کہ ان کا بنانا علما کے دل میں آیا، یہ دین ہے اور جس کے موجد عوام ہوں، جیسے عرس، فاتحہ، دسواں، چالیسواں وغیرہ وغیرہ کہ ان کا اجرا عوام کے ذریعہ ہوا، یہ غیر دین ہے۔ یہ ایسا معیار ہے کہ ہر نئے کام کے حکم کو اس معیار پر جانچ سکتے ہیں۔دعا کا ایک ادب اظہارِ عجز ونیاز ہے : تحقیق: فرمایا کہ: دعا کا ایک ادب یہ ہے کہ بندہ خود اپنی زبان سے اظہارِ حاجات کرے، اگرچہ خدا تعالیٰ کو سب کچھ معلوم ہے۔ اگر بندہ اپنی زبان سے اظہار نہ کرے تو بندہ کا عجز ونیاز کیسے ظاہر ہو، حالاں کہ دعا میں زیادہ تر یہی مقصود ہے۔عجز ونیاز عجیب چیز ہے : تحقیق: ایک بزرگ بی بی کا واقعہ ہے کہ لوگ بارش کی دعا کے لیے ان کے پاس حاضر ہوئے تو انھوں نے اُٹھ کر اپنے چبوترہ کو جس پر وہ نماز پڑھا کرتی تھیں اپنے سر کے بال کھول کر جھاڑو دینا شروع کی، جب جھاڑو