انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کیفیاتِ وجدیہ کے لیے دعا وتفویض چاہیے : تحقیق: حضور! زائد اور کیفیاتِ وجدیہ اور شوق وذوق کے لیے دعا تو کرو مگر دعا کے بعد ان کے منتظر بن کر نہ بیٹھو بلکہ اپنے کو خدا کے سپرد کردو کہ ہمارے لیے جو بہتر ہوگا ہوکر رہے گا، خواہ حصول ہو یا عدمِ حصول۔حجبِ نورانیہ حجبِ ظلمانیہ سے اشد ہیں اور اس کی وجہ : تحقیق: اسرار وذوقیات کے نعمت ہونے میں شک نہیں۔ اگر بدون طلب کے حاصل ہوجائیں تو شکر کرنا چاہیے، مگر چوں کہ یہ خود مقصود ومطلوب نہیں ہیں اس لیے ان کے درپے نہ ہونا چاہیے۔ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ کا ارشاد ہے کہ ذوق وشوق وانس وغیرہ حجبِ نورانیہ ہیں، اور حجبِ نورانیہ حجبِ ظلمانیہ سے اشد ہیں، کیوں کہ حجبِ ظلمانیہ کی طرف سالک متوجہ نہیں ہوتا۔ ان کو خود کو دفع کرنا چاہتاہے اور حجبِ نورانیہ کی طرف متوجہ ہوجاتاہے اور التفات کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے توجہ مقصود اصلی سے ہٹ جاتی ہے۔کراہتِ موت طبعی ہے اس لیے مذموم نہیں : حال: مرنے سے قلب گھبراتاہے۔تحقیق : حدیث میں حضرت عائشہؓ کا قول کلنا یکرہ الموت، اور اس پر حضورﷺ کا نکیر نہ فرمانا مصرح ہے، پس اس میں مذموم ہونے کا احتمال بھی نہیں، یہ کراہت امرِ طبعی ہے۔ ممانعت تمنی فضائل وہبیہ: تحقیق: وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہٖ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ (أي من الأمور الغیر الاختیاریۃ) لِلرِّجَالِ نَصِیْب’‘ مِّمَّا اکْتَسَبُوْا (من الأمور الاختیاریۃ) وَلِلنِّسَآئِ نَصِیْب’‘ مِّمَّا اکْتَسَبْنَ (مثل ما ذکرنا فاتجہدوا في المکسوبات ولا تتمنوا الموہوبات)وَسْئَلُوا اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہٖ (أي لابأس بالدعاء للموہوبات فشتان ما بین التمني والدعاء لکن بشرط أن لا یکون مالم یجزبہ سنت اللّٰہ) اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا (من الاستعداد، لما سأل عبد وفیہ إشارۃ إلی النہي من التضجر عن إجابۃ الدعاء وإلی الأمر بالرضاء بما وقع واعتقاد الحکمۃ فیہ)۔وصول اور ایصال دونوں غیر اختیاری ہیں : تحقیق: وصول اور ایصال کا قصد کرنا زمانۂ طلب میں غلطی ہے۔ کیوں کہ قصد اس شے کا ہوسکتا ہے، جس میں قصد اور اختیار کو دخل ہو، اور وصول اور صلاحیتِ ایصال دونوں تمہارے اختیار سے باہر ہیں: کار خود کن کار بے گانہ مکن کام کے وقت مقصود پر نظر نہ کرو بلکہ کام پر نظر رکھو۔اہلِ کیفیات اور اہلِ استقامت میں کون متخلق باخلاق اللہ زیادہ ہیں : تحقیق: سالکین جن احوال اور کیفیات کے فقدان سے پریشان ہوتے ہیں ان کا فقدان کوئی نقص نہیں بلکہ کمال یہی ہے کہ بدون غلبہ احوال کے استقامت حاصل