انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مراقبہ عظمتِ حق وقدرتِ حق : ارشاد: جس پر عظمتِ حق وقدرتِ حق کا انکشاف ہوگیا ہے ان کو باوجود مغفرت ذنوب کے بھی جہنم سے اطمینان نہیں، اسی لیے رسول اللہﷺ فرماتے ہیں: لو علمتہ ما أعلم لضحکتم قلیلا ولبکیتم کثیرا، یعنی اگر تم وہ باتیں جانتے جو مجھے معلوم ہیں تو بہت کم ہنستے اور زیادہ رویا کرتے، (اس جگہ کم ہنسنے کے معنی یہ ہیں کہ بالکل نہ ہنستے، جیسا اردو میں آپ کہا کرتے ہیں کہ میں ایسا روگ کم پالتاہوں(یعنی نہیں پالتا)۔مراقبہ برائے قطعِ مسافتِ آخرت : ارشاد: آپ ہروقت سفر میں ہیں تو آپ کو مسافر کے لیے فکر مند اور بے چین رہنا چاہیے، بے فکر نہ ہوںبلکہ برابر عمل میں لگے رہیے اور اپنی طرف سے راستہ قطع کرنے کی برابر ہمت کیجیے۔ پھر اللہ تعالیٰ کی عنایات واعانات کا لطف دیکھیے کہ وہ کیوںکر طویل مسافت کو قصیر اور دشوار گذار طریق کو پھولوں ہلکابنادیتے ہیں۔ اگر کبھی سستی ہوجائے تو پھر از سرِ نو تجدید کی فکر کیجیے۔ اگر گناہ ہوجائے فوراً توبہ کرلیجیے، اس سے پھر بندہ راستے ہی پر آجاتاہے۔مراقبہ ترغیبِ مجاہدہ : ارشاد: صاحبو! اپنے وطن کو جارہے ہو اور اتنی سست رفتار کہ بیٹھ بیٹھ کر چل رہے ہو۔ اصل مکان کی طرف تو جانور بھی تیزی سے چلتے ہیں، بیلوں کو دیکھیے کہ وطن کی طرف کس شوق سے قدم اٹھاکر چلتے ہیں۔ حیرت ہے کہ آپ انسان ہوکر بھی اپنے اصلی وطن کی طرف تیزی کے ساتھ قدم نہیں اٹھاتے۔ صاحبو!سستی نہ کرو، تیزی کے ساتھ چلو، تمہارا اصلی وطن اصلی مستقر آگے ہے، تم دنیا میں کہاں پھنسے رہ گئے؟ اس کے ساتھ کیوں دل لگایا؟مراقبات کا مقصود : ارشاد: مراقبات کا یہ نفع نہیں ہے کہ ان سے تصور کامل ہوتاہے بلکہ یہ نفع ہے کہ ان سے تصور ناقص راسخ ہوجاتاہے اور اسی رسوخ میں مشایخ عوام سے ممتاز ہیں۔باب دوم :تحقیقات اس باب میں(سہل ومجرب علاج ان امورِ غیراختیاریہ کے ہیں جن میں سالکین اکثر وبیشتر مبتلا ہوکر سخت حیران وپریشان ہوتے ہیں)۔وساوس وساوس کا عجیب وغریب علاج : ارشاد: وساوس کا علاج عدمِ التفات ہے وبس۔ لیکن عدمِ التفات کومقصود بالغیر سمجھ