انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
قدر صرف ہوگا تو کہتا ہے بس اب تو یہی رائے ہوتی ہے مرجاویں، کیوں کہ علاج میں روپیہ زائد صرف ہوگا اور مرنے میں کم۔ذہانت کب نعمت ہے ؟: تحقیق: ذہانت بھی خداداد چیز ہے اور بڑی نعمت ہے بشرط یہ کہ حدود میں رہ کر محل پر صرف کی جاوے، ورنہ خرابی اس سے زیادہ ہوتی ہے۔واردات کی مخالفت موجبِ خُسران ہے یا حِرمان : تحقیق: واردات کی مخالفت معصیت تو نہیں، مگر اس مخالفت سے دُنیاوی ضرر کچھ ضرور ہوتا ہے، پھر ممکن ہے کہ یہ ضرر کبھی مفضِی ہو جائے ضررِ دینی کی طرف، مثلاً: پہلے معاصی کے مواقع میں ہمت مقاومت کی ہوسکتی ہے، مگر طبعی کسل ہوگیا جو محض ضرر بدنی ہے، اس کسل سے طاعات کو جی نہیں چاہتا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عمل سے باز رہا، اگر وہ عمل واجب تھا تو خُسران ہوا اور اگر واجب نہ تھا حرمان ہوا۔ سکون کا بہترین اور سہل طریقہ: تحقیق: سکون کا بہترین اور سہل طریقہ تسلیم وتفویض وافتقار وانکسار ہے جس کو مولانا رومی ؒ فرماتے ہیں ؎ فہم وخاطر تیز کردن نیست راہ جز شکستہ می نگیرد فضلِ شاہ ہر کجا پستی است آب آنجا رود ہر کجا مشکل جواب آنجا رود ہر کجا در دے دوا آں جا رود ہر کجا رنجے شفا آں جا رودعلم میں خیر وبرکت سلب ہو جانے کی وجہ : تحقیق: آج کل اُستادوں کا ادب اور احترام بالکل ہی جاتا رہا، تو ویسی ہی علم میں خیر وبرکت رہ گئی، عادۃ اللہ یہ ہے کہ اُستاد خوش اور راضی نہ ہو تو علم نہیں آسکتا اور اُستاد ہی کی کیا تخصیص ہے اب تو وہ