انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ہے۔ کیوںکہ وہ غیر اختیاری ہے اور غیر اختیاری کے ساتھ قصد کا تعلق ممتنع اور ممتنع کی فکر یقینا پریشانی۔قضا نمازوں کی ادائیگی کی سہل ترکیب : حال: قضا نمازوں کی ادائیگی میں مشغول ہوتاہوں تو دل بے حد تنگ ہوتاہے۔ تحقیق: تھوڑا تھوڑا قضا کرتے رہیں تو ان شاء اللہ از خود تنگی رفع ہوجائے۔ گی اگر یہ نہ ہوسکے تو ایک دن کے ناغہ سے قضا شروع کریں اور بہت سہل ہوجائے گا اور کام چستی سے نہ ہو سستی ہی سے سہی جس طرح کرلیا جائے۔ تلوین مقدمہ تمکین ہے: تحقیق: احوالِ علی سبیل التعاقب وارد ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ایک روز تمکین میسر ہوجاتی ہے تلوین مقدمہ تمکین ہے مقدمہ سے نہ گھبرانا چاہیے کہ یہی سفیر مقصود ہے۔معمولات کے ناغہ ہوجانے کی حکمتیں : حال: تمنا یہ ہے کہ کبھی معمولات میں ناغہ نہ ہو بعض افتاد ایسی پڑجاتی ہے کہ ناغہ ہو ہی جاتاہے۔ تحقیق: کچھ مضایقہ نہیں، اس میں بھی حکمتیں ہیں، اس میں اظہار ہے اپنی بے چارگی کا، اس میں قطع ہے دعوی کا، اس میں علاج ہے عجب کا۔ البتہ حتی الامکان تساہل خود نہ ہو اور ناغہ کا عوض بھی کردیا جائے اگر تام نہ ہو غیر تام سہی۔شیخ سے استفادہ کی شرط حبِّ عقلی ہے : تحقیق: شیخ سے استفادہ کی شرط حبِّ عقلی ہے نہ کہ محبتِ طبعی۔آثار غلبۂ وحشت : تحقیق: اگر دنیا کے مٹنے اور خدا کی طرف جانے کا تقاضہ ہو تو یہ وحشت عن الدنیا ہے، مگر اس کا ایک لون یہ بھی ہے کہ وحشت فی الدین بھی ہونے لگتی ہے، چوں کہ تحقق اس دین کا بھی دنیا میں ہے پس اس وحشت کو دین سے اقتران ہوجاتاہے جیسا کسی کو غم ہوا اور وہ غم نماز میں بھی رہے تو نماز اس غم کا ظرف تو ہے مگر خود وہ غم نماز سے تو نہیں۔ضعفِ قلب کوئی مرضِ باطنی واخلاقی نہیں : تحقیق: ضعفِ قلب کوئی مرضِ باطنی واخلاقی نہیں ہے بلکہ مرضِ طبی ہونے کے سبب خود موجبِ اجر ہے اور بعض آثار کے اعتبار سے نافعِ باطن ہے جب کہ اس سے پستی اور شکستگی پیدا ہو جوکہ اعظم مقاصدِ طریق سے ہے: ہر کجا پستی ست آب آبخارود ہر کجا مشکل جواب آبخاردو