انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دیا جب اطاعت وانقیاد کی یہ حالت ہے تو پھر نفع کیوں کر ہو ۔محقق کی علامت : ارشاد : محقق کی علامت یہ ہے کہ وہ سبب ومنشا کا علاج کرے، محض آثار کا علاج نہ کرے ۔ہدیہ دے کر دعا کی درخواست کرنا خلافِ ادب ہے : ارشاد : ایک صاحب نے ہدیہ دے کر دعا کی درخواست کی ، حضرت نے روپئے واپس کردیے کہ یہاں دعا کی دکان نہیں ۔ ہم بدون ہدیہ کے بھی سب مسلمانوں کی بھلائی کے لیے دعا کرتے ہیں۔پیر سے اختلاط کا طریقہ : اپنے پیر کے پاس بھی کم جاؤ زیادہ نہ لپٹو ، کیوں کہ گاہے گاہے خاص اوقات میں اس کے پاس جاؤ گے تو اس کو ذکر میں مشغول دیکھو گے ، اور اگر ہر وقت لپٹے رہوگے تو کبھی ہگتے دیکھو گے کبھی موتتے کبھی تھوکتے سنکتے دیکھوگے اس سے تمہیںاعتقاد کم ہوگا، ہاں! عقلا کو تو ان حالات کے مشاہدے سے اعتقاد بڑھے گا ، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ شیخ فرشتہ نہیں بشر ہے ۔ مگر بشر ہو کر بے شر ہے تو بڑا کامل ہے۔ اور ناقص العقل کبھی شیخ میں اور اس کی بیوی میں لڑائی جھگڑا دیکھے گا تو اُس کا اس باتوں سے اعتقاد کم ہوگا ۔ اگر اعتقاد بھی کم نہ ہو تو بھی ہر وقت نہ لپٹو زیادہ لپٹنے سے اس کو کدورت ہوگی اور شیخ کا تکدر طالب کے لیے مضر ہے۔ جس کے پاس جاؤ ایسے وقت میں جاؤ کہ اس وقت تمہارے جانے سے اس کو کدورت نہ ہو۔ فقہا نے تو اس کی یہاں تک رعایت کی ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی جہالت کی وجہ سے کسی دن میں عیادت کو منحوس سمجھتا ہے تو اس کی عیادت کو اُس دن نہ جاؤ ۔ بزرگوں کو زیادہ لپٹنے میں بھی یہ خرابی ہے کہ بعض دفعہ ایسی حرکات تم سے صادر ہوں گی جن سے ان کو انقباض ہوگا تھوڑی دیر پاس بیٹھنے میںتو تم اپنی حرکات کی نگہداشت کرسکتے ہو اور ہر وقت پاس رہنے میں اس کی رعایت دشوار ہے ، اور اہل للہ میں چوں کہ لطافت زیادہ ہوتی ہے اس لیے ان کو بعض ایسی حرکات سے انقباض ہوجاتا ہے جن کو تم معمولی بات سمجھتے ہو اور شیخ کے مکدر ہونے سے فیض بھی مکدر ہی ہوکر آئے گا ۔آدابِ شیخ کی رعایت کی تعلیم : ارشاد: جس طرح اپنے شیخ کے ہوتے ہوئے دوسرے شیوخ احیا کی طرف التفات خلافِ ادب ہے اسی طرح شیوخِ اموات کی طرف التفات بھی مضر ہے اور اپنے شیخ کے حالات کو ان کے حالات سے موازنہ کرنا تو سخت حماقت ہے ۔ بزرگوں میں چوں کہ لطافت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اُن کی صحبت کے آداب سلاطین کی صحبت کے آداب سے بھی زیادہ سخت ہیں ۔اگر شیخ کی مجلس میں بھی غیبت ہونے لگے تو اٹھ جاؤ : ارشاد : اگر اپنے شیخ کی مجلس میں بھی غیبت ہونے لگے تو فوراً اٹھ جاؤ ۔ جیسے بارش عمدہ چیز ہے اس میں نہانا مفید بھی ہے مگراولے پڑنے لگیں تو بھاگنا ہی چاہیے۔