انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عمل سے پیدا ہو اس کو بعد فراغ بھی محفوظ رکھنے کا برابر خیال رکھے۔ دھن اور دھیان کی اس طریق میں سخت ضرورت ہے۔ فرمایا کہ جمیع مشوشاتِ قلب سے اپنے آپ کو بچائے رکھے، جس میں صحت کی حفاظت بھی داخل ہے کیوں کہ جمعیتِ قلب اس طریق میں مدارِ نفع ہے۔خودرائی خودبینی مانعِ طریق ہیــ : حضرت والا اس طریق میں خودرائی اور خودبینی کو سب سے بڑا مانع سمجھتے ہیں اور اس شعر کو اکثر فرمایا کرتے ہیں ؎ فکر خود ورائے خود در عالم رندی نیست کفراست دریں مذہب خودبینی وخودرائیاپنی رائے وتجویز کو فنا کر دینا چاہیے : فرمایا کرتے ہیں کہ کوئی اپنی رائے اور تجویز کو فنا کر کے تو دیکھے، پھر اللہ تعالیٰ وہ دولتیں عطا فرماتے ہیں جو اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتیں۔ اسی میں اتباعِ شیخ بھی داخل ہے جس کی سخت ضرورت ہے، اپنی رائے سے کچھ نہ کرے۔ علاوہ ادبِ طریق کے شیخ کے اتباع میں ہر قسم کی سہولت اور راحت اور بے فکری بھی تو ہے۔ لہٰذا بہت جلد اپنے حالات کی اطلاع اور شیخ کی تجویز کی اتباع کا سلسلہ جاری رکھے اورشیخ جس امر میں جو تجویز کرے، اس کو بے چون وچرامان لے اور اسی کے مطابق کامل اعتماد کے ساتھ عمل میں مشغول رہے، خواہ کتنا ہی نفس کو ناگوار ہو۔ بس اصل چیز کام میں مشغول رہنا ہے۔ ثمرات جو اس کے مناسبِ استعداد ہوں گے وہ خود ہی مرتب ہوتے رہیں گے۔ حضرت والا اس کے متعلق حافظ ؒ کے یہ اشعار اکثر فرمایا کرتے ہیں ؎ تو بندگی چو گدایاں بشرط مزد مکن کہ خواجہ خود روشِ بندہ پروری داند در طریقت ہرچہ پیش سالک آید خیرا وست