انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
صحت وارد کی شرط موافقتِ شریعت ہے : تحقیق: کسی حال یا کسی وارد کو صحیح مت سمجھو جب تک وہ شریعت کے موافق نہ ہو۔نسیان کا منشا کبھی تصرفِ شیطان ہے اور کبھی ضعفِ دماغ : تحقیق: توجہ قلب از بس دشوار ہے خصوصاً جب کہ اعضائے ظاہرہ کو سکون ہو تو اس وقت قلب کو حرکت زیادہ ہوتی ہے اور سب کے عوض وہی کام میں لگ جاتاہے، یہی وجہ ہے نماز میں دنیا بھر کی باتیں یاد آجاتی ہیں۔ امام ابوحنیفہ ؒ نے اسی قاعدہ سے ایک شخص کو بھولا ہوا دفینہ یاد کرنے کا طریقہ یہ بتلایا کہ آج رات بھر نماز پڑھنے کا قصد کرلو۔ کیوں کہ شیطان کو یہ گوارا نہ ہوگا کہ اس کو رات بھر نماز پڑھنے دے، اس لیے جلد یاد دلا دے گا۔ یہ علاج اس وقت ہے جب کہ نسیان کا منشا تصرفِ شیطانی ہو نہ کہ ضعفِ دماغ۔سالک کے حالاتِ مختلفہ : تحقیق: سالک کے حالات مختلف ہوتے ہیں، کسی وقت کلامِ لفظی کی تجلی کا غلبہ ہوتاہے تو زیادہ تر الفاظِ قرآن اور اس کی فصاحت اور بلاغت سے ہوتاہے اور کسی وقت کلام نفسی کی تجلی کا غلبہ ہوتاہے تو معانی سے تأثر محسوس ہوتاہے، یہ سب محمود ووسائطِ تربیت ہیں۔ ثمرہ کا قصد نہ چاہیے: تحقیق: ثمرہ چوں کہ غیر اختیاری ہے اس لیے کبھی اس کا قصد ہی نہ کرے، بلکہ کام کیے جائے، البتہ ثمرہ کے حصول کے واسطے دعا کرے، دعا کی ضرورت اس واسطے ہے کہ ثمرہ کی بھی حاجت ہے اور حاجت کے لیے دعا موضوع ہے۔خطا ونسیان پر دنیوی مواخذہ ممکن ہے : تحقیق: خطا ونسیان فی نفسہٖ تو قابلِ مواخذہ ہیں، کیوں کہ گو وہ اختیارِ عبد سے باہر معلوم ہوتے ہیں مگر در حقیقت ان کے مقدمات اختیاری ہیں، یعنی کہ اگر یہ شخص توجہ تام کرتا تو پھر اس خطا ونسیان کا صدور نہ ہوتا، اسی لیے خطا ونسیان پر گو مواخذہ اخروی نہ ہو، لیکن دنیوی مواخذہ ممکن ہے۔اگر سعی پر بھی کامیابی نہ ہو تو قلق نہ کرنا چاہیے : تحقیق: اگر سعی پر بھی کامیابی نہ ہو تو پھر اس قلق میں نہ پڑے کہ ہائے! کیا ہوا؟ اور آیندہ کیسے ہوگا؟ ماضی ومستقبلت پردئہ خدا ستسالکین کی پریشانی کا راز : تحقیق: سالکین کی زیادہ پریشانی کا راز یہ ہے کہ وہ غیرمقاصد کے لیے درپے ہوتے ہیں۔نفرتِ طبعی میں تفاوت کبر نہیں : حال: دوسروں کے خلافِ شرع امور سے تو نفرت ہوتی ہے، لیکن اپنے نفس سے باوجود ارتکاب خلافِ شرع امور کے اتنی نفرت نہیں، کیا یہ کبر ہے؟