انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
علمے کہ رہ بحق نہ نماید جہالت است علم چہ بود آنکہ ربنمایدت زنگِ گمراہی زدل بزدایدت ایں ہوسہا از سرت بیروں کند خوفِ خشیت در دلت افزوں کند علم نبود غیر علم عاشقی مابقی تلبیس ابلیس شقی علم چوں بردل زنی یارے بود علم چوں برتن زنی مارے بودتصدیق وتائید بھی ایک مشورہ ہے : ارشاد: تصدیق وتائید بھی ایک مشورہ ہے اور مشورہ کی صورت میں اختلاف رائے ہونا ممکن ہے۔ چناں چہ خود رسول اللہ ﷺ کو اختلاف رائے سے ناگواری وگرانی نہ ہوتی تھی۔حکم ملاہی کے اشتغال کا مسجد کے قریب : ارشاد: ملاہی کا اشتغال مسجد کے قریب اگر موجبِ استخفاف واذلالِ دین یا اغاظت واشتعال اہلِ دین من حیث الدین ہوتا ہو کفر ہے۔ چناں چہ ارشاد ہے: وَمَاکَانَ صَلَاتُھُمْ عِنْدَالْبَیْتِ اِلَّا مُکَائً وَّتَصْدِیَۃً فَذُوْقُوْ الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُوْنَ (الأنفال: ۳۵)۔ رہا قصد استخفاف واذلال یا اغاظت واشتعال اس کا مدار قرائن مقالیہ یا حالیہ پر ہے، اسی سے جواب ہوگیا اس شبہ کا کہ مسلمان بھی تو ایسی حرکت کرتے ہیں اور اس شبہ کا کہ مسجد کے پشت پر بجانے سے کیوں ناگواری نہیں ہوتی۔ جواب ظاہر ہے کہ وہاں قصدِ اذلال یا اشتعال نہیں ہوتا۔