انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ذالک صریح الإیمان اور اس میں بڑی حکمت یہ ہے کہ اس سے عجب کی جڑ کٹ جاتی ہے اور عدمِ تضرر (نقصان) یقینی اور منصوص ہے۔وسوسہ اخلاقِ مذمومہ کی شناخت : حال: بسا اوقات نفس عاصی بندوں کو نظرِ حقارت سے دیکھتا ہے اور اپنے کو اہلِ علم سمجھ کر دوسرے سے تعظیم چاہتا ہے، حالاں کہ نہ علم کا اثر ہے نہ عمل کی ہمت، کبھی رئیس زادہ سمجھ کر توقیر کی خواہش ہوتی ہے۔ حالاںکہ العزۃ للّٰہ ولرسولہ وللمؤمنین۔ تحقیق: یہ سب وساوس ہیں جب آپ ان کو بُرا سمجھتے ہیں اور قصد نہیں ہے کہ ایسا خیال ہو بلکہ یہ قصد ہے کہ نہ ہو تو یہ نہ طلب تعظیم ہے نہ تکبر ہے نہ ترفع ہے کیوں کہ سب افعال مذمومہ ہیں جو اختیاری ہوتے ہیں، پس جو اختیار سے نہ ہو وہ اخلاق مذمومہ سے خارج ہے صرف وسوسہ ہے اخلاق مذمومہ کا جو مضر نہیں۔وسوسہ کا علاج کل مع العلت : تحقیق: وسوسات کوئی پریشانی کی چیز نہیں پریشانی سے قلب ضعیف ہوجاتاہے جس سے دو ناہجوم ہوتاہے، بجز بے پروائی اور بے التفاتی اور کوئی تدبیر نہیں۔ بلکہ بہتر یہ ہے کہ اس پر خوش ہو، اس سے قلب کو قوت ہوتی ہے اور وساوس کو قبول نہیں کرتا جس سے وہ بہت جلد قطع ہوجاتے ہیں اور حقیقت میں جب اس میں گناہ نہیں تو پھر پریشانی کیوں ہو۔وساوسِ غیر اختیاریہ مکمل ایمان ہیں : تحقیق: وساوسِ غیر اختیاریہ مکمل ایمان ہیں نہ کہ مزیلِ (مکمل ایمان اس لیے ہے کہ وساوس کے مشقتوں کو برداشت کرنا پڑتاہے اور اس صبر وتحمل پر اجر مزید ملتاہے۔)وسوسہ کا فی الذات قبیح ہونا اور اس کا علاج : تحقیق: وسوہ اور اس کا لازم کہ غفلت ہے جب غیر اختیاری ہو، بایں معنی گناہ نہیں کہ اس پر مواخذہ نہیں، لیکن اپنی ذات میں نقص اور قبیح ضرور ہے اور استغفار جیسا رافعِ ذنب ہے ایسے ہی جابرِ نقص بھی ہے اور اسی وجہ سے حضورِ اقدسﷺ غین کے بعد جو آپ کے مذاق میں کمال سے متنزل تھا، استغفار فرماتے تھے۔ (غین سے مراد وہ گرانی ہے جو توجہ الی الخلق میں آپ پر ہوتی تھی، کیوں کہ آپ کا طبعی تقاضا توجہ بلا واسطہ کا تھا توجہ بواسطہ طبعاً گراں تھی)۔وسوسہ لا ادریہ کا علاج : حال: ایک شخص کے وساوس اس شان کے تھے جیسا لا ادریہ کی حالت ہے کہ شاکٌ وشاک في أنہ شاکٌ۔ تحقیق: مجھ کو اس بات میں بحمد اللہ اتنا کافی تجربہ ہے شاید کسی کو ہو، اس تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ یہ سب وسوسے ہیں اور اس کے وسوسے ہونے نہ ہونے میں جو شک پیدا ہوتاہے وہ بھی وسوسہ ہے۔ اگر میرے صاحبِ تجربہ ہونے میں شبہ پیدا