انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہ جائے۔ اس کی تدبیر یہی ہے کہ شرمندہ ہوں اور حق تعالیٰ سے توبہ کریں خواہ مال سے یا بدن سے خواہ دعا سے، اس سے وہ مادہ کالعدم ہوجائے گا۔حسد وغبطہ کا فرق : تہذیب: حسد وہ ہے جس میں محسود سے زوالِ نعمت کی تمنا ہو اور غبطہ وہ ہے کہ اس کے پاس رہتے ہوئے اپنے لیے حصول کی تمنا ہو۔حسد کا ایک سہل علاج : تہذیب: حسد کا علاج یہ ہے کہ جس سے حسد ہو اس کے لیے ترقی خیر کی خوب دعا کیا کرے اور اس کے ساتھ احسان بھی کرتا رہے خواہ مال سے یا بدن سے یا دعا سے، چند دنوں میں حسد دور ہوجائے گا۔حقد اور کینہ حقد کا علاج بہ تکلف اختلاط واحسان ہے : تہذیب: جس سے کینہ ہو اس کے ساتھ بہ تکلف اختلاط اور احسان کیجیے۔کینہ اور انقباضِ طبعی کا فرق : تہذیب: کینہ وہ ہے جو اختیار وقصد سے کسی کی برائی اور بدخواہی دل میں رکھی جائے اور اس کو ایذا پہنچانے کی تدبیر بھی کرے، اگرکسی سے رنج کی کوئی بات پیش آئے اور طبیعت اس سے ملنے کو نہ چاہے تو یہ کینہ نہیں بلکہ انقباضِ طبعی ہے جو گناہ نہیں۔مادئہ حقد کے اضمحلال کا طریقہ : حال: اپنے مخالف کو کوئی نقصان کسی سے پہنچ جاتا ہے تو قلب میں ایک فرحت محسوس ہوتی ہے۔ تہذیب: عقلاً اور اعتقاداً اس کا استحضار کیا جائے کہ یہ فرحت قابلِ رفع ہے اور دعا کیجیے کہ اس فرحت کو اللہ تعالیٰ دفع فرمادیں۔رسوخ ہونے کا طریقہ تکرارِ استحضار ہے : حال: آرزو ہے کہ مخالف کی مخالفت کو اپنے حرکاتِ ناشائستہ واعمالِ سیئہ کا نتیجہ سمجھوں۔ تہذیب: اس کا استحضار اختیاری ہے، تکرارِ استحضار سے اس میں رسوخ ہوجائے گا۔کسی سے رنج نہ رکھنے کے لیے بار بار دعا کی جائے : حال: دل سے تمنا ہے کہ کسی سے کوئی رنج نہ رکھوں۔ تہذیب: اس کے لیے بار بار دعا کی جائے۔کینہ رکھنا مناسب نہیں : تہذیب: جتنا میرے اختیار میں ہے میں پہلے ہی سے معاف کردیتاہوں، میں دل میں کسی کی