انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کہ اصلے نہ دارد دمِ بے قدممتعلق طرزِ مکاتیب : علاج متردد بوقت کتابت عیوب ۔ علاج یہ ہے کہ ایک کاغذ پر اپنی سب بُرائیاں لکھ لو اور جو یاد آتی رہیں اس میں لکھتے رہو اور ان کا علاج بھی کرتے رہو اور علاج سے جو بالکل زائل ہو جائیں ان کا نام کاٹ دو اور جو رہ جاویں، پوری یا ادھوری ان کو لکھا رہنے دو، پھر جب خط لکھنے بیٹھو، ان برائیوں کے تعین کے لیے قرعہ ڈال لو، جس کانام نکل آوے خط میں وہی لکھدو، اگر اس کا کچھ علاج کیا ہو اس کی بھی اطلاع کردو ۔ بس اس طرح خط لکھتے وقت تشویش نہ ہوگی، باقی دعا کرتا ہوں ۔ سالک کو تحریر فرمایا: بلا رعایت کسی خاص قاعدہ وضابطہ کے بے تکلف جو دل میں آوے لکھے صرف دو تین باتوں کا خیال کافی ہے۔ ایک تو واقعہ صاف لکھا جاوے تکلف یا عبارت آرائی نہ ہو۔ دوسری بلا ضرورت طول نہ ہو۔ تیسری ایک خط میں متعدد مضامین نہ ہوں، لیکن اگر اس میں ارتباط ہو تو وہ ایک ہی مضمون شمار ہوگا ۔ایک بے تہذیبی سے تعرّض : فرمایا کہ جس کو آدمی بڑا سمجھے گو وہ واقع میں بڑا نہ ہو، اس کے لکھے ہوئے پرچہ پر جواب لکھنا خلافِ تہذیب وخلافِ ادب ہے ۔معتقد فیہ کی عظمت کا حق ادا کرنا ضروری ہے : فر مایا کہ جب کسی نے ایک شخص کو اپنے اعتقاد میں معظم سمجھ لیا ہے تو پھر وہ اب اپنے اعتقاد وعظمت کا حق کیوں نہیںادا کرتا۔ اپنے اعتقاد کے خلاف اس کے ساتھ کیوں معاملہ کرتا ہے، مجھ کو تو واللّٰہ اس تصحیح معاملہ کی تعلیم کرتے ہوئے بھی نہایت خجلت ہوتی ہے، مگر بضرورت اصلاح کرنا پڑتی ہے ۔ڈاک کا اہتمام : حضرت والا اس امر کا اہتمام بلیغ رکھتے ہیں کہ ڈاک والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، نہ خط کے ضائع ہوجانے کا احتمال رہے نہ خط پانے والے کی کوئی مصلحت فوت ہو ۔حضرت والا کی طبع مبارک کا اُصول : چوں کہ حضرت والا کی طبع مبارک بفضلہ تعالیٰ فطری طور پر نہایت بااصول ہے، اس لیے جہاں واقعی ضرورت ہوتی ہے پس سخت سے سخت تعب بھی موجب پریشانی نہیں ہوتی اور جہاں ضرورت نہ ہو وہاں ذراساتعب بھی برداشت نہیں کرسکتے۔خلاف احتیاط کام کرنا خلاف شریعت ہے : چوں کہ حضرت والا بلا ضرورتِ شرعیہ خلافِ احتیاط کام کرنا جس میں اپنی آبرو کا یا کسی قسم کے ضرر کا اندیشہ ہو، خلاف مصلحت بلکہ خلافِ شریعت سمجھتے ہیں، اس لیے مشکوک ٹکٹ ہر گز نہیں