انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مرید کی ترقی شیخ ہی کی برکت سے ہے : ارشاد : اگر کوئی مرید شیخ سے بھی بڑھ جائے تو وہ بھی شیخ ہی کی برکت سے ہے اور اس کی ایسی مثال ہے جیسے ایک مرغی کے نیچے قاز اور بطخ کے انڈے رکھ دیے جائیں تو گو بچہ نکلنے کے بعد یہ قاز اور بطخ طرغی سے بڑی اور قوی اور سیرفی الہود فی الماء پر قادر ہوگی مگر اس کی ترقی بھی مرغی ہی کی بدولت ہے ۔پیر کامل کی شناخت : ارشاد: پیر کامل وہ ہے جو محق بھی ہو اور محقق بھی ہو محق ہونے کے تو معنی یہ ہیں کہ اس کے عقائد صحیح ہوں متبعِ سنت ہو ، اور محقق ہونے کے معنیٰ یہ ہیں کہ وسائسِ نفس پر اس کی گہری نظر ہو۔ تبدیلِ شیخ کی شرط: ارشاد : اگر کسی کو کسی شیخ سے نفع نہ ہوتا ہو تو اس کو دوسرے شیخ کی طرف رجوع کرنے کی اجازت ہے مگر یہ لازم ہے کہ پہلے شیخ کی شان میں گستاخی نہ کرے: بے ادب را اندریں رہ بار نیست جائے او بر دارشد درد ار نیستشیوخ ابوالوقت کی حالت : ارشاد : بعض شیوخ اہلِ مقام ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جس وقت جو حالت چاہیں اپنے اوپر وارد کرلیں ، ان کو ابوالوقت کہتے ہیں ۔ وہ جس مرید کے لیے جس حالت کی تجلی نافع ہوتی ہے وہ اس کے سامنے اسی حالت کی تجلی اپنے اوپر وارد کرتا ہے مثلاً شیخ پر تو خوف کی تجلی غالب ہے لیکن جب دیکھتا ہے کہ مرید کے لیے تجلی رجا یا تجلی شوق مفید ہے تو اس کی مصلحت سے اپنے اوپر تجلی رجا کی یا تجلی شوق کی غالب کرلیتا ہے ۔عارف کی تائید غیب سے ہوتی ہے : ارشاد : بعض دفعہ غیب سے ایسا ہوتا ہے کہ عارف پر ایک حال غالب ہے مگر اس کی مصلحت دوسرے حال کے غلبہ میں ہے تو اس وقت اس کی مدد غیب سے کی جاتی ہے کیوں کہ یہ شخص مراد ہوتا ہے اور مراد کی اصلاح حق تعالیٰ کی طرف سے بلا اسی کے قصد کی جاتی ہے ، مثلاً عارف پر انس کا غلبہ تھا اور اُنس کے بڑھنے سے خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں حدود سے نہ بڑھ جائے تو دفعتاً کسی وقت ہیبت کا چرکہ لگا دیا جاتا ہے ۔طالب کو اطاعت وانقیاد کی سخت ضرورت ہے : ارشاد : پہلے یہ حالت تھی کہ طالبین مشایخ کی ایسی اطاعت وانقیاد کرتے تھے کہ اگر کسی کو کہا جائے کہ تم کسی دوسرے سے تعلیم حاصل کرو تو اس پر راضی ہوجاتے اور یہ سمجھتے تھے کہ ان کی اطاعت سے ہم کو نفع ہوگا اور خواہ ہم کسی سے رجوع کریں ہم کو ان ہی سے فیض ہوگا اور آج کل یہ حالت ہے کہ اگر کسی کو دوسرے سے تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا جائے تو وہ اطاعت نہیں کرتا اور سمجھتا ہے کہ مجھے ٹال دیا اور غلط مشورہ