انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صبر صبر حقیقی کے تسہیل کا طریقہ : تہذیب: آنسو بہنا، آہ آہ منہ سے نکلنا خلافِ صبر نہیں، بلکہ رو لینے سے صبرِ حقیقی زیادہ آسان ہوجاتاہے، کیوں کہ دل کا غبار نکل جاتاہے۔بیماری میں آہ آہ کرنا خلافِ صبر نہیں : تہذیب: بعض لوگوںکو تقویٰ کا ہیضہ ہوجاتاہے وہ بیماری میں آہ آہ کرنے کو خلافِ صبر سمجھتے ہیں، اس لیے اللہ اللہ کرتے ہیں، تاکہ قوتِ قلب ظاہر ہو، مگر یہ معرفت کے خلاف ہے۔ کیوںکہ اللہ اللہ مظہرِ الوہیت ہے اور آہ آہ مظہرِ عبدیت ہے۔بے صبری کی متعدد صورتیں اور ان کا علاج : سوال: صبر پر جو وعدہ ثواب کا ہے وہ کس صورت میں ہے، یعنی کوئی شخص کسی انتقام یا تکلیف کے دور کرنے پر قادر ہے اور نہ کرے اور صبر کرے تب اجر ملے گا، یا قادر نہ ہو پھر صبر کرے اس پر اجر ملے گا؟ جواب: بے صبری کی متعدد صورتیں ہیں: (۱) انتقام بالمثل لینا، اس کا ترک کرنا صبر ہے۔ یہ مشروط ہے قدرت کے ساتھ۔ (۲) دوسری صورت زبان سے برا بھلا کہنا، سامنے یا پسِ پشت بد دعا دینا غیر قادر علی الانتقام بھی اس پر قادر ہے۔ اس کے لیے ترک کرنا صبر ہے۔ اسی طرح اہل میت گو مدافعت پر قادر نہیں، لیکن نوحہ وشکایت پر تو قادر ہیں، ان کی یہ بے صبری ہے اور اس کا ترک کرنا صبر ہے۔ اور جوکسی فعل پر بھی قادر نہ ہو جیسے اندھا کہ دیکھنے پر تو بالکل قادر نہیں مگر تصور یا عزم بصورتِ ابصار یا تمنائے ابصار للابصار پر تو قاد رہے اس کی بے صبری یہ ہے اور اس کا ترک صبر ہے۔ ہر شخص کو اس کے مناسب صبرپر اجر ملتاہے۔ یہ تفصیل تو اجرِ صبر میں ہے اور ایک اجر خود تکلیف پر بھی ہوتاہے اس میں صبر کی قید نہیں، اگر صبر کیا تو دو اجر ملیں گے: ایک صبر کا دوسرے تکلیف کااور اگر صبر نہ کیا تو تکلیف کا اجر ملے گا اور بے صبری کا گناہ ہوگا، جیسے ایک شخص نماز پڑھے اور روزہ نہ رکھے تو نماز کا ثواب ملے گا اور روزہ نہ رکھنے کا گناہ ہوگا۔غیر مبتلائے مصیبت کے لیے اجرِ مصائب حاصل کرنے کا طریقہ : تہذیب: جب کہ مصیبت اور بلا نہ ہو تو اجر حاصل کرنے کے لیے صرف یہ کافی ہے کہ یہ ارادہ رکھے کہ بلاو مصیبت کے وقت صبر کریں گے۔مصیبتِ معصیت کی علامت : تہذیب: جو مصیبت کسی گناہ کی سزا میں پہنچتی ہے اس میں پریشانی محسوس ہوا کرتی ہے اور جو رفعِ درجات کے لیے ہوتی ہے اس میں پریشانی نہیں ہوتی۔مسلمان کسی مصیبت میں بھی خسارہ میں نہیں : تہذیب: مسلمان کو کسی کھیتی کے پالا پڑنے سے کامل طورپر نقصان