انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
پھر بُرا کہنے سے کیوں اُس کے بُرا مانتا ہے عاشق بدنام کو پروائے ننگ ونام کیا اور جو ناکام ہو اس کو کسی سے کام کیابیعت کی حقیقت : تحقیق: فرمایا کہ بیعت کا حاصل یہ ہے کہ ایک طرف سے التزام ہو اتباع کا، اور ایک طرف سے التزام ہو تعلیم کا۔ بس اصل بیعت یہ ہے، خواہ اس کی ظاہری صورت نہ ہو۔فرمایا کلامِ الٰہی عملیات کے لیے موضوع نہیں : تحقیق: لیکن اگر کوئی اسی کے لیے استعمال کرے تو برکت ضرور ہوتی ہے، جیسے قلم لکھنے کے لیے ہے، اگر کوئی کان کا میل اس سے نکالے تو اس میں بھی کام آجاتا ہے۔مرضِ مزمن کا علاج : تحقیق: فرمایا کہ بزرگوں سے سُنا ہے کہ صبح کی نماز کے بعد اِکتالیس بار الحمدللّٰہ شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریضِ مزمن کو پلایا جاوے تو اُمید نفع کی ہے۔مُدرِّس کو مدرسہ کے کام کے وقت باتیں کرنا خیانت ہے : تحقیق: عرض کیا گیا جو اس وقت ہو چکا یا آیندہ اتفاقاً پھر ایسا ہو جائے تو کیا اس کا کوئی بدل ہوسکتا ہے؟ فرمایا: سوائے توبہ کے اور کوئی بدل نہیں۔ عرض کیا گیا کہ خارجِ اوقات میں کام کر دیا جاوے؟ فرمایا یہ بھی اس کا بدل نہیں۔ فرضوں کے قائم مقام نفلیں تھوڑا ہی ہوسکتی ہیں۔ کام کے وقت کام کرنا چاہیے اور لوگوں کو منع کر دینا چاہیے۔عورتوں کے زیادتِ عقیدت کی وجہ : تحقیق: فرمایا کہ عورتوں میں بہ مقابلہ مردوں کے عقیدت زیادہ ہوتی ہے، وجہ اس کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ایک تو اُن کا دل نرم ہوتا ہے، دوسرے صاحب الرّائے نہیں ہوتیں۔عذر میں استحضار ما یمکن ہی کامل ہے : تحقیق: فرمایا کہ حالتِ مرض میں قلب کے اس (مرض) کی طرف مشغول ہونے کی وجہ سے استحضار معتاد میں اگر کمی ہو جاوے تو اس وقت جس قدر استحضار ہے وہی کامل ہے۔ اس کو یوں سمجھ لیا جاوے کہ جیسے مرض کی وجہ سے کوئی شخص کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتا، بیٹھ کر پڑھتا ہے تو اس کی وہی نماز بیٹھ کر پڑھی ہے کامل ہے یا جیسے ایک شخص مرض کی وجہ سے وضو نہیں کرسکتا، تیمم کرتا ہے، تو اس کی وہی طہارت کامل ہے، حاصل یہ ہے جتنا جتنا اس وقت مامور بہ ہے وہی کامل ہے ناقص نہیں۔جلال کے مراقبہ سے جمال کا مراقبہ انفع ہے : تحقیق: فرمایا کہ حق تعالیٰ کا مراقبہ جلال کا تو نافع ہے، ہی مگر جمال کا اس