انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جبہ شریف کی زیارت کا حکم : تحقیق: فرمایا کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت مولانا گنگوہی ؒ کو لکھا کہ جلال آباد کے جبّہ شریف کی زیارت کو جی چاہتا ہے، کیا حکم ہے؟ جواب آیا کہ ہرگز دریغ نہ کریں، اگر تنہائی میں بدونِ منکرات کے موقع ملے، ضرور زیارت کریں۔وہمیات کا علاج : تحقیق: ایک صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص اس قدر وہمی ہے کہ ظہر کا وضو بارہ بجے سے شروع کرتا ہے اور سارے مسجد کے لوٹوں سے کرتا ہے اور غسل صبح سے ظہر تک کرتا ہے اور جسم کو ٹٹول ٹٹول کر دیکھتا ہے کہ کوئی بال خشک تو نہیں رہ گیا، اس پر فرمایا کہ یہ دماغ کی خشکی ہے، قوتِ متخیلہ میں فساد ہوگیا ہے، تدبیر اس کی یہی ہے کہ اس کے مقتضا پر عمل نہ کرے۔کتابوں کی رجسٹری کا حکم : تحقیق: فرمایا کہ کتابوں کی رجسٹری کرانا ناجائز ہے۔ ہاں! طبع اوّل میں کچھ صورت جواز کی ہوسکتی ہے، کیوں کہ اس میں صرفہ ومحنت زیادہ پڑتی ہے اور ما بعد کی رجسٹری میں دفعِ مضرت نہیں بلکہ جلبِ منفعت ہے۔پڑوسی کی رعایت کا حکم : تحقیق: فرمایا کہ پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت میں حدیثوں میں بڑے حکم آئے ہیں، اگر پڑوسی تمہاری دیوار میں میسخ گاڑنے لگے تو منع نہ کرو، کیوں کہ اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں، گوبوجہ مدکیت تمہیں منع کرنے کا حق ہے، مگر پڑوسی کا بھی تو کچھ حق ہے، اسی طرح اگر پڑوسی کے مکان کی طرف روشندان کی ضرورت ہو تو بہت اوپر رکھا جاوے جس سے اس کی بے پردگی نہ ہو۔پڑوسی کے مکان کی طرف روشن دان بنانا : تحقیق: فقہائے متاخرین نے لکھا ہے کہ اپنی دیوار میں پڑوسی کے مکان کی طرف روشندان جائز نہیں ہے، لیکن متقدمین کہتے ہیں کہ جائز ہے، اپنی زمین میں ہر قسم کا تصرف کر سکتا ہے۔ متاخرین نے جواب دیا ہے کہ اپنی زمین کا وہ تصرف کرسکتا ہے جس سے دوسرے کو نقصان نہ پہنچے، پھر متقدمین نے اس کا جواب دیا ہے جب اسے بالکل ہی دیوار اُٹھا دینے کا اختیار ہے تو روشندان رکھنے کا اختیار کیسے نہ ہوگا؟ پھر متاخرین نے اس کا جواب دیا ہے کہ دیوار اُٹھانے کا تو اس کو اختیار ہے کیوں کہ اس سے اتنا ضرر نہیں کہ وہ اپنے پردہ کا بندوبست خود کر لے گا اور روشندان میں روشندان سے تو چھپ کر بھی دیکھ سکتے ہیں جو کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور اگر سامنے بالکل دیوار نہ ہوتو دیکھنے والے کی بھی جرأت نہ ہوگی اور گھر والے بھی احتیاط سے رہیں گے۔ فافہم۔ حاصل تقریر کا یہ ہوا کہ دیوار نہ اُٹھاوے تو روشندان اس میں پڑوسی کے مکان کی طرف نہ رکھے اور اگر دیوار اُٹھا وے تو یہ جائز ہے۔خواص اشیا کے علم کی وسعت : تحقیق: