انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
سکھلاتے ہیں، تاکہ مخاطب ذریعہ کا پورا اہتمام کرے تو نتیجہ اس پر خود مرتب ہو جائے گا، یہی اُصول صُوفیہ نے قرآن سے سیکھا ہے چناںچہ طالبین کو یہی تعلیم کرتے ہیں کہ مقصود عمل ہے، وصول مطلوب نہیں، کیوں کہ عمل اختیاری ہے اور وصول غیر اختیاری ہے تو تم عمل کے مکلف ہو اسی کو مقصود سمجھ کر بجا لاتے رہو، اس پر وصول خود مرتب ہوجائے گا۔حافظ اجیر کے قرآن سے اَلَمْ تَرَ کَیْف تراویح میں افضل ہے : ارشاد: جو حافظ اُجرت لے کر قرآن سُنائے اس کے پیچھے تراویح نہ پڑھیں، اس سے افضل یہ ہے کہ {اَلَمْ تَرَ کَیْف} پڑھ لی جائے۔قرآن وصوم کی شفاعت : ارشاد: قرآن وصوم دونوں قیامت میں روزہ داروں کی شفاعت کریں گے، قرآن کہے گا: خداوندا! میں نے اس کو نیند سے اور آرام سے روکا تھا، میری شفاعت اس کے حق میں قبول کیجیے اور روزہ کہے گا کہ میں نے اس کو کھانے پینے اور شہوت پورا کرنے سے روکا تھا، میری شفاعت کو قبول کیجیے۔صدقۂ فطر حقوق وآدابِ صوم کی کوتاہی کا کفارہ ہے : ارشاد: روزہ کے حقوق اور آداب میں جو کچھ کوتاہی ہو جاتی ہے، صدقۂ فطر اس کا کفارہ ہو جاتا ہے۔ ضعیف ایمان کے نور کی قوت: ارشاد: بعض عارفین کا قول ہے کہ ضعیف ایمان کا نور بھی اگرظاہر ہو جائے تو زمین وآسمان سب کو چھپالے۔والدین کو اپنی راحت سے محبت ہوتی ہے : ارشاد: والدین کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ہم کو اولاد سے محبت ہے، بلکہ باپ کو اپنی راحت سے محبت ہے، ورنہ اولاد کے نقصان پر روتا، نفع پر کیوں روتا ہے۔ مثلاً معصوم بچہ کا مر جانا خود بچہ کے لیے تو نافع ہے کیوں کہ بالغ ہوکر نہ معلوم جنّتی ہوتا یا دوزخی اور اب تو بلاشبہ جنّتی ہے مگر والدین روتے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ ماں باپ کو اپنی راحت سے محبت ہے بس۔میثاقِ الست کا مقصود : ارشاد: میثاقِ الست سے مقصود یہ تھا کہ وجودِ صانع اور توحیدِ صانع کا مضمون طبائع میں مرکوز ہو جائے۔ کیفیتِ تعلیم کا محفوظ ہونا مقصود نہ تھا۔اصل چیز عمل ہے : ارشاد: حضرت جنید ؒ کو کسی نے خواب میں دیکھا، پوچھا کہ آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ فرمایا کہ ساری عبادتیں اور اسرار ونکات واشارات ایک کام نہ آئے، بس وہ چھوٹی چھوٹی رکعتیں جو آدھی رات میں پڑھ لیا کرتے تھے، کام آئیں۔ معلوم ہوا کہ اصل چیز عمل ہے۔علمِ اعتبار کی حقیقت اور دوسرے فرقوں کی غلطیاں : ارشاد: علمِ اعتبار کی حقیقت یہ ہے کہ ایک مشبہ کو دوسرے