انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مقصود ہے، پس در اصل صحیح الاعتقاد وہ ہے جس کے اعتقاد کا اثر عمل میں بھی ظاہر ہو ورنہ وہ ناقص الاعتقاد ہے اور اصل معنیٰ میں صحیح الاعتقاد نہیں۔کنہ ذات سے نا واقفیت نقص بشر نہیں : ارشاد: اگر ہم ایک ذاتِ قدوس، بعید عن الادراک، غائب عن النظر، غیر محدود الاو صاف کے ادراک سے جاہل وناواقف ہیں تو کون سا ہماری شان میں بد نما داغ لگ جائے گا۔دوام تحت المشیۃ کی تفسیر : ارشاد: {إِلَّا مَا شَآئَ رَبُّکَط} [ھود: ۱۰۷] جو {خٰلِدِیْنَ فِیْھَآ} [النساء: ۵۷] کے بعد فرمایا ہے اس سے مراد دوام تحت المشیۃ ہے مطلب یہ کہ کہیں {خٰلِدِیْنَ فِیْھَآ}کے معنون دوام سے یہ نہ سمجھنا کہ ہم اب مساوی واجب کے ہو کر ممکنیت کے پیراہن سے خارج ہوگئے، نہیں بلکہ تم ممکن ہی ہو اور ہم واجب ہی ہیں، دوام اگرچہ تمھارے حصہ میں بھی آگیا، لیکن یہ تمھارا دوام تو داخل تحت المشیۃ ہے، یعنی ہمارے ارادہ پر موقوف ہے کہ جب تک ہم چاہیں تم کو اس دوام میں رکھیں اور جب چاہیں کان پکڑ کر نکال باہر کریں، گو نکالیں گے نہیں، مگر پھر بھی تحت المشیۃ ہے، بخلاف ہمارے دوام کے کہ ہمارا دوام مستقل بالذات ہے کسی کی مشیت پر موقوف نہیں، کوئی احتمال اس دوام کے فنا ہونے کا نہیں ہے۔مسئلہ تقدیر کا انکشاف آخرت میں بھی نہ ہوگا : ارشاد: عرفا نے کہا ہے کہ مسئلہ قدر کا انکشاف آخرت میں بھی نہ ہوگا، جیسا کہ یہاں نہیں ہوا، اس وجہ سے کہ یہ مسئلہ بھی راجع ہے ادر اکِ کنہ ذات وصفات کی طرف اور ذات وصفات کا علم بالکنہ نہ دنیا میں ہوسکتا ہے نہ آخرت میں۔ تاکدِّ حق کی وجہ: ارشاد: تاکدِّ حق کی وجہ کبھی عظمتِ صاحبِ حق ہے کبھی حاجت صاحبِ حق۔ عزت بالذات وعزت بالعرض: ارشاد: عزت بالذات توبتما مہا اللہ ہی کے لیے اور عزت بواسطہ رسول اور مومنین کے لیے بھی ہے، غرض دونوں میں بالذات اور بالعرض کا فرق ہے۔حق العباد مقدم علیٰ حق اللہ کا مطلب : ارشاد: حق العباد مقدم علی حق اللّٰہ کا یہ مطلب نہیں کہ نعوذ باللہ عظمت کی وجہ سے ایسا ہے بلکہ احتیاج کی وجہ سے حق العبد کو حق اللہ پر مقدم کیا گیا ہے چوں کہ حق تعالیٰ نے خود حکم دیا ہے کہ بندوں کے حقوق ادا کرو۔ اس بنا پر یوں کہنا چاہیے کہ ایک حق اللہ دوسرے حق اللہ پر مقدم ہو گیا۔صوفی کو کوئی جاہل کہہ دے تو وہ خوش ہوتے ہیں : ارشاد: صوفی کو کوئی جاہل کہہ دے تو وہ خوش ہوتے ہیں کہ اچھا ہوا میں رجوعِ خلائق سے بچا ورنہ لوگ ہجوم کر کے خلوت مع المحبوب سے روک دیتے۔حق العبد مقدم علیٰ حق اللہ میں در حقیقت ایثارِ تعلیم ہے : ارشاد: حق العبد مقدم علی حق اللّٰہ میں درحقیقت اس