انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آمدنی کس طرح ہوگی جو اتنے بڑے کارخانہ کو کافی ہو سکے، بس یہی جڑ کو اکھاڑ پھینکو اور ثمرات پر ہرگز نظر نہ کرو، نہ زیادہ کام کو مقصود سمجھو، بلکہ رضائے حق کو مقصود سمجھو، مدرسہ رہے یا نہ رہے۔الصوفي لا مذہب لہٗ کے معنی : تحقیق: الصوفي لا مذہب لہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ صوفی لا مذہب ہوتا ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ محتاط ہوتا ہے اور ہر مسئلہ میں احتیاط کی جانب کو اختیار کرتا ہے، ورع وتقویٰ اسی کا نام ہے، ہمارے فقہا نے بھی اس کی تصریح کی ہے۔ رعایۃ الخلاف والخروج منہ أولی ما لم یرتکب مکروہ مذہبہ کہ اختلاف سے نکلنا مستحب ہے جب تک اپنے مذہب کے کسی مکروہ کا ارتکاب نہ ہو۔تاویلِ حق کی شناخت : تحقیق: تاویلِ حق وہ ہے جو بے ساختہ قلب میں آجائے اور اس کے لیے کوشش نہ کی جائے اور کوشش کو جاری نہ رکھا جائے اور جس تاویل کے ہیے کوشش کرنا اور اس کو جاری رکھنا پڑے وہ تاویل نہیں بلکہ تعلیل ہے یعنی دل کا بہلانا پھسلانا ہے۔اذن بطیبِ نفس کی حقیقت : تحقیق: اذن بطیبِ نفس کی حقیقت یہ ہے کہ دوسرے کو عدمِ اذن پر بھی قدرت ہو اور تجربہ یہ ہے کہ یہاں کے مرید پیر کے استیذان کے بعد عدمِ اذن پر قادر نہیں ہوتا، اس لیے اذن معتبر نہیں، پس آج کل اذن پر بھی بدونِ شہادتِ قلب عمل نہ کیا جائے۔امر وشفاعت کا درجہ : تحقیق: امر وشفاعت کا درجہ یہ ہے کہ امر کی اطاعت واجب ہے اور شفاعت میں قبول وعدمِ قبول کا اختیار ہے، مثال اس کی قصہ مغیثؓ وبریرہؓ ہے۔بعض دفعہ مشکوک رقم رکھ لینے سے رزق سے محرومی ہو جاتی ہے : تحقیق: صاحبو!یاد رکھو! بعض دفعہ ایک روپیہ ایسا رکھنا جس سے دل میں کھٹک تھی، رزق روز کے بعد اس کو طبعی بنا دیتا ہے کہ دل میں ایک داعیہ ایسا پیدا ہو جاتا ہے جو اس سے بالاضطرار کام کراتا رہتا ہے اور میری اس تحقیق سے کہ دوام عمل داعیہ جذبِ الٰہی سے ہوتا ہے، عجب وکبر کی بھی جڑ کٹتی ہے، پس جو لوگ نماز وذکر وغیرہ کے پابند ہیں وہ اس کو اپنا کمال نہ سمجھیں بلکہ خدا تعالیٰ کا فضل وانعام سمجھیں کیوں کہ بدون اس داعیہ کے ہمارے ارادہ واختیار میں اتنی قوت نہیں جو دواماً یہ اعمال صادر ہوسکیں۔قلب کی اول ہی کھٹک پر عمل کرنا چاہیے : تحقیق: قلب کا یہ قاعدہ ہے کہ اول وہلہ میں اس کو جس قدر کراہت ونفرت ہوتی ہے، دوسری مرتبہ میں ویسی نفرت نہیں ہوتی اور اس میں جو کھٹک اول وہلہ میں پیدا ہوتی ہے اگر اس پر عمل نہ کیا گیا بلکہ اس کو دبا دیا گیا تو پھر یہ کھٹک کمزور ہوجاتی ہے ؎استخارہ کن امور میں شروع ہے : تحقیق: استخارہ ان امور میں شروع ہے جس کی دونوں جانبین اباحت میں مساوی