انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بر آب روی خسے باشی بگذر از گیاہ حیوانے دل بدست آر تاکسے باشی نماز بسیار گذاردن کار پیر زنان است روزہ بسیار داشتن صرفۂ نان است حج بسیار گزاردن سیر جہان است دل بدست آور دن کار مردان استحرارت، برودت کیفیاتِ وجدیہ : تحقیق: اب لوگ ذکر وشغل میں کیفیت وجدیہ اور حرارت وبرودت کو مقصود سمجھتے ہیں، حالاں کہ حرارت وبرودت تو ادویہ کے استعمال سے بھی ہوسکتی ہے اور کیفیتِ وجدیہ حیوانوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ چناںچہ سُنا ہے کہ سانپ بین کی آواز سے اور شیر اور دیگر حیوانات گانے سے مست ہو جاتے ہیں، پھر بھلا جو کیفیت انسان اور حیوان میں مشترک ہو اس میں بھی کوئی کمال ہے۔کیفیاتِ روحانیہ مقصود، کیفیاتِ نفسانیہ غیر مقصود : تحقیق: جن کیفیات میں مادّہ شرط ہے وہ نفسانی ہیں اور جن کیفیات میں مادّہ شرط نہیں وہ روحانی ہیں۔ پس جو کیفیت جوانی کی بڑھاپے میں بدل جاوے تو سمجھو کہ وہ نفسانی۔ استغراق وغیرہ کی حکایات متاخرین اولیاء اللہ کی زیادہ تر دیکھی جاتی ہیں، صحابہؓ کی نہیں دیکھی جاتیں۔ بات یہ ہے کہ صحابہؓ کو کیفیاتِ روحانی زیادہ حاصل تھیں اور متاخرین اولیا کو کیفیاتِ نفسانی۔تجارت میں صدق کی اہمیت : تحقیق: فرمایا کہ حدیثوں میں آیا ہے تاجر صادق قیامت کے دن شہیدوں کے ساتھ اُٹھیں گے اور دغاباز، فریبی تاجر کا حشر فجّار کے ساتھ ہوگا۔ دینی فروغ تو اس سے ظاہر ہے اور دُنیوی فروغ بھی اسی سے