انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکھنے کے واسطے فرمایا، یہاں تک کہ اگر کسی مصلحت سے فروخت کرے تو پھر دوسری فوراً لے لے اور جس کے پاس جائیداد نہ ہو تو اس کی جو عزت ہوگی وہ ویسے ہی ہوگی، پھر جائیداد خرید کرکے کیوں جھگڑے میں پڑے۔قیامت کے دن زمین کی روٹی کی لذت کی وجہ : ارشاد: زمین میں انار بھی ہے، انبہ بھی ہے، انگرر بھی، کھٹائی بھی مٹھائی بھی، سب چیزیں زمین کے اندر موجود ہیں۔ ہر طرح کا مادہ اس میں رکھا ہے، یہ وہی مادہ ہے جو ان رنگ برنگ صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ قیامت کے روز اپنی قدرت کی مشین سے حق تعالیٰ تمام فضلہ کو الگ کردیں گے۔ پس اس سے جو روٹی تیار ہوگی ظاہر ہے کہ اس میں ہزاروں قسم کے تو مزے اور ہزاروں قسم کی خوشبوئیں ہوں گی۔ لہذا اس روٹی سے زیادہ کون چیز مزیدار ہوسکتی ہے۔دین کی عزت ہر وقت ملحوظ رکھنا چاہیے : ارشاد: میرا جی یوں چاہتا ہے کسی کا احسان رکھ کر مال نہ لیا جائے، ہمارے بزرگ کا مذہب یہ ہے کہ اپنی کسی بات سے دین کی عزت میں ذرّہ برابر فتور نہ آئے، جو بات کی جاتی ہے اس میں یہ نیت ہوتی ہے کہ دین کی عزت ہر طرح محفوظ رہے۔اعزہ کے ساتھ سلوک نقدی چاہیے : ارشاد: اعزہ کے ساتھ سلوک کرنا چاہے تو نقد دے دے، کھانے وغیرہ کا قصہ نہ پھیلائے، اس میں بڑی خرابیاں پیش آتی ہیں۔ اسلامی اُصول پر چلنے سے ذلّت نہیں ہوتی: ارشاد: حقوقِ مالیہ کی حفاظت نہایت ضروری ہے، اسلامی اُصول پر چلنے سے کبھی ذلّت نہیں ہوتی۔معرفتِ الٰہی کی لذّت : ارشاد: معرفت ایسی لذیذ شے ہے کہ عارفین کے نزدیک جنت اور حوروں میں بھی وہ مزہ نہیں، چناںچہ حضرت علیؓ سے پوچھا گیا کہ آپ کو بچپن میں مر جانا اور خطرات سے محفوظ ہونا پسند ہے یا بالغ ہو کر خطرہ میں پڑنا پسند ہے؟ فرمایا: مجھے بالغ ہوکر خطرہ میں پڑنا پسند ہے، بچپن کی موت پسند نہیں کیوں کہ بلوغ کے بعد معرفتِ حق عزوجل زیادہ ہوتی ہے جو بچپن میں نہیں ہوتی۔ملائکہ وانسان کی عبادت کا فرق : ارشاد: ملائکہ کو عبادت میں لذّت حاصل ہے اور انسان عام طور پرلذّت سے خالی ہے مگر ثواب زیادہ انسان ہی کو ہے بوجہ مجاہدہ ومزاحمت وخطرات کے۔تعدیہ مرض کے متعلق تین قول : ارشاد: تعدیہ میں تین قول ہیں: ۱۔ بدونِ حق کا مرض لگتا ہے ، یہ تو کفر وزندقہ ہے۔ ۲۔ مشیتِ حق سے لگتا ہے مگر مشیت وحکمِ الٰہی ضروری ہے یہ قول غلط وباطل ہے گو کفر نہیں۔ ۳۔ مشیت سے لگتا ہے اور مشیت ضرور نہیں، اگر مشیت ہوگی تو مرض نہیں لگے گا، اس میں زیادہ معذور نہیں، اگر کوئی اس کا قائل ہو جائے