انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سچ ہے ؎ دیر کو مسجد کرے مسجد کو دیر غیر کو اپنا کرے اپنے کو غیر سب سے ربطِ آشنائی ہے اُسے دل میں ہر اک کے رسائی ہے اُسے زوجۂ فرعون ہووے طاہرہ اہلیہ لوطِ نبی ہو کافِرہ زادۂ آذر خلیل اللہ ہو اور کنعاں نوح کا گمراہ ہو کچھ نہیں دم مارنے کا ہے مقام پہنچے اس نکتہ کو کب فہم عوام ۷۔اختیاری کوتاہی کا علاج باعثِ مغفرت : فرمایا کہ ایک صاحب بیان کرتے تھے کہ ایک تحصیل دار صاحب جو ڈاڑھی منڈاتے تھے اور مونچھیں بڑی بڑی رکھتے تھے، شکار میں کسی گولی سے مرگئے، مرنے کے وقت کہنے لگے: شرم کی بات ہے کہ خدا کے سامنے یہ صورت لے کر کیسے جاؤں۔ فوراً انھوں نے قینچی منگائی اور مونچھیں ترشوائیں اور کہا کہ ڈاڑھی کا بڑھانا تو میرے اختیار میں نہیں ہے، مگر مونچھیں تراشنا تو میرے اختیار میں ہے۔