انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وجہ کسی سے خواہ مخواہ محبت ہوجائے، ان کی محبت اختیاری ہے اور وہ محبت اسی سے کرتے ہیں جو ان کا زیادہ مطیع ہے۔ پس جو چیز محبت کا سبب ہے وہی اگر جاتی رہی تو محبوب کہاں رہے گا؟عاشق کے نامراد ہونے کی وجہ : تہذیب: عاشق ہر وقت نامراد ہے، کیوں کہ اس کی طلب کم نہیں ہوتی وہ حد درجہ پر پہنچ کر اس سے آگے کا طالب ہے، اس لیے وہ ہمیشہ نامراد رہتاہے۔عزم تعلق مع الغیر بھی مضر ہے : تہذیب: عزم تعلق مع الغیر بھی اس طریق میں مضر ہے۔تعلق مع اللہ ہی دوائے ہموم ومصائب ہے : تہذیب: توبہ واستغفار کرو اور ہر روز پانچ سو مرتبہ کم از کم لا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ العلي العظیم کا وظیفہ مقرر کرلو۔ ایک ہفتہ میں سب مصیبت دور ہوجائے گی۔ کیوں کہ حدیث میں آیاہے: ’’لا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ کنز من کنوز الجنۃ وہو دواء تسعین داء‘‘، غرضیکہ حق تعالیٰ سے تعلق پیدا کرو۔ اس کے سوا سب سے قطع نظر کرو۔ کیوں کہ راحت وکلفت سب اس کے ہاتھ میں ہے، اس کو راضی کرو ان شاء اللہ وہ تمام مصائب کا انتظام فرماویں گے، {اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْٓئَ وَیَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضِط ئَاِٰلہٌ مَّعَ اﷲِط قَلِیْلاً مَّا تَذَکَّرُوْنَط}۔ [النمل: ۶۲]محبت کے مختلف لون ہیں : تہذیب: محبت کا ایک رنگ یہ ہے کہ اپنی طرف سے تو محبوب کے سوا سب کو چھوڑ کر اسی کے مشاہدہ میں لگا رہے لیکن اگر خود محبوب ہمارے سپرد کسی جماعت کا ہم کو حاکم بنادے تو حکومت کے انتظام میں مشغول ہونا یہ بھی عین مشاہدہ ہے۔حکومت محضِ حکم محبوب کی وجہ سے کرنے کا معیار : تہذیب: یہ کیسے معلوم ہو کہ ہم اپنے نفس کو خوش کرنے کے واسطے انتظام کررہے ہیں یامحض حکم محبوب کی وجہ سے، تو اس کا معیار یہ ہے کہ اگر یہ شخص ان محکومین کو اپنے سے کم نہ سمجھے گو کام تو کرے بڑا ہوکر مگر اعتقاد میں سب کو اپنے سے بڑا سمجھے تو یہ اس کی علامت ہوگی کہ یہ محض محبوب کے حکم کی وجہ سے سیاستِ خلق میں مشغول ہے۔ نفس کے لیے کام نہیں کررہا ہے۔خدا کے نزدیک زیادہ محبوب کون ہیں ؟تہذیب: خدا کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہے جو اس کی عیال سے اچھا برتاؤ کرے یعنی مخلوق سے: أحبکم إلی اللّٰہ أحسنکم إلی عیالہ۔آثارِ عشق : تہذیب: مال دادن خود سخائے صادق ست