انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مشایخ کو کسی کو اپنا خادمِ خاص نہ بنائیں : ارشاد: مشایخ کو چاہیے کہ کسی کو اپنا خادمِ خاص نہ بنائیں جس کو ان کے کاموں میں زیادہ دخل ہو کہ کبھی کسی مرید کی تعریف کرکے بڑھا دیں یا شکایت کرکے گھٹادیں۔طرقِ امداد واہلِ طریق : ارشاد: حضرات مقبولانِ الٰہی سے جو وابستہ ہوتاہے، اللہ تعالیٰ اس کو محروم رکھنا نہیں چاہتے جس کے طرق مختلف ہیں۔ ان میں سے ایک طریق یہ بھی ہے کہ بعض اوقات اللہ تعالیٰ ان مشایخ کو کشف کے ذریعہ سے اطلاع دیتے ہیں اور ان کو حکم دیتے ہیں کہ اس شخص کی مدد نہ کرو۔ اور کبھی شیخ کو اطلاع بھی نہیں ہوتی اور کوئی لطیفہ غیبی شیخ کی صورت میں آکر مدد کرجاتاہے۔اس طریق میں قلب کی نگہداشت عمر بھر کا روگ ہے : ارشاد: جس طرح عام حالات کے اعتبار سے قرآن بدون دائمی مزاولت کے یاد نہیں رہتا اسی طرح اس طریق میں قلب کی نگہداشت عمر بھر کا روگ ہے کسی وقت غفلت کی اجازت نہیں۔ یک چشم زدن غافل ازاں شاہ نباشی شاید کہ نگاہ کند آگاہ نباشیاہل اللہ کی عظیم الشان فکر سب دنیوی فکر سے مستغنی کرنے والی ہے : ارشاد: لوگ سمجھتے ہیں کہ اہل اللہ بڑے چین میں ہیں۔ ان کو کچھ فکر نہیں، بے شک دنیا کی تو ان کو فکر نہیں مگر دنیا کی فکر نہ ہونے کا منشا بے فکری نہیں بلکہ ایسی عظیم الشان فکر ہے جس نے عضائے موسوی کی روح بن کر سب فکروں کو نگل لیا ہے: اے ترا خارے بپا نشکستہ کہ دانی چیست حال شیرانے کہ شمشیر بلا بر سر خورندذکر وشغل میں اِصلاحِ غیر کی نیت رہزن طریق ہے : ارشاد: بعض سالکین اس نیت سے ذکر وشغل کرتے ہیں تاکہ اپنی تکمیل کے بعد مخلوق کی اِصلاح کریں گے، یاد رکھو یہ خیال طریق میں رہزن ہے اور نیت سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ ابھی سے بڑے بننے کا شوق ہے ابھی پوری طرح بیٹے تو بنے نہیں اور باپ بننے کی فکر ہونے لگی: