انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت کو ذکر سے خاص شغف تھا اللہ تعالیٰ نے وہ سامان فرمایا کہ قیامت تک اذان کے اذکار اور قرآن کی تلاوت کو سنتے رہیں گے، حضرت کو مسجد سے عشق تھا چناں چہ آپ نے کئی مسجدوں کی مکمل مرمت تنہا کرائی، اللہ تعالیٰ نے مسجد کا جوار عطا فرمایا۔ حضرت نے تین اولاد ذُکور (مولوی حاجی محمد ابراہیم صاحب، مولوی حافظ محمد یحییٰ صاحب ، مولوی محمد لقمان صاحب) اور دو اولاد اِناث چھوڑیں اللہ تعالیٰ ان کو تادیر قائم رکھے۔ حضرت کی حسبِ ذیل تصانیف یادگار ہیں: خلاصتہ البیان (تفسیر) ازالۃ الوسن (حدیث) بہشتی ثمر دو حصہ (فقہ) انفاس دو حصہ وکمالات اشرفیہ دو حصہ(تصوف) حضرت کے خلفاء کے جتنے نام معلوم ہو سکے یہ ہیں: ۱۔ مولوی مرتضیٰ حسین خاں صاحب ساکنِ محتشم گنج الہٰ آباد (ان کا انتقال حضرت کے سامنے ہوگیا) ۲۔ مولوی حافظ محمد یٰسین صاحب مریاڈیہی ۳۔ مولوی حافظ محمد بشیر صاحب ۴۔ مولوی علیم اللہ صاحب ساکنِ پی پی گنج گور کھ پور ۵۔ مولوی محمد شفیع صاحب انسپکٹر سندھ (مجازِ صحبت)۔ ۶۔ مولوی سید محمد عبدالرب صاحب صوفی اسسٹنٹ ماسٹر گورنمنٹ اسکول سیتا پور( جن کو حضرت نے خود تحریر فرمایا تھا کہ حصولِ نسبت کی بشارت دیتا ہوں) اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تادیر ان حضرات کو تقویٰ وتدین، صحت وعافیت کے ساتھ برقرار رکھے اور اس نالائق خاک پائے صلحا کی بھی اصلاح فرمائے اور حسنِ خاتمہ نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ الأمین صلی اللہ علیہ وألہ وأصحابہ وسلم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیمبابِ اوّل :تعلیمات اس باب میں وہ علوم ومسائل ہیں جن سے طریق میں معتدبہ بصیرت حاصل ہوتی ہے