انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بر صراط مستقیم اے دل کسے گمراہ نیست بدرد دو صاف ترا حکم نیست دم ورکش کہ آنچہ ساقی ماریخت عین الطافست باغباں گر پنچ روزے صحبت گل بایدش بر جفائے خار ہجراں صبر بلبل بایدش چوں کہ قبض آید تو دروے بسط بیں تازہ باش وچین میفتگن بر جبیں چوں کہ قبضے آیدت اے راہرو آں صلاح تست آیس دل مشو مگر شرط یہ ہے کہ اعمالِ شریعت ومعمولاتِ طریقت میں کوتاہی نہ ہو، ورنہ وہ قبض نہیں بطالت اور تعطل ہے جوکہ باطن کو مضر ہے۔دوسرا علاج قبض کا : تحقیق: غسل تازہ کرکے کپڑے بدل کر عطر لگا کر دو رکعت نفل پڑھ کر استغفار کرنا اور ایک ہزار بار یا باسط پڑھنا قبض کے لیے نافع ہے۔قبض کا سبب کبھی سوء مزاح بھی ہوتاہے : حال: دل پر گرمی بہت شدت کہ رہتی ہے اور تاریکی سی معلوم ہونے لگتی ہے، گھبراہٹ رہتی ہے، کسی کام کو دل نہیں چاہتا۔ تحقیق: یہ کیفیت قبض کہلاتی ہے۔ اس کے اسباب مختلف ہوتے