انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
راسخ ہوجائے اور یہ پیدا ہوتاہے کثرتِ ذکر سے مع تصور ذات بحت کے، اور اگر ذکر میں بھی صرف اسم ذات کا اختیار کیا جائے تو اہلِ طریق کے تجربہ سے اس تصور کا زیادہ معین ہوتاہے۔مشاہدہ اور معائنہ کا مطلب : ارشاد: صفات کی طرف توجہ کرنے کو اصطلاح میں مشاہدہ کہتے ہیں اور ذات بحت کے تصور کرنے کو معائنہ کہتے ہیں۔دعا ومتعلقاتِ دعا حال : اب پرور دگار عالم ساتھ ایمان کے بلالیں، بلا بصارت زندگی بے کار ہے، تلاوت مواعظ وغیرہ سے محرومی کا سخت رنج ہے۔صحت کی دعا سنت اور علامت عبدیت ہے، صبر کا اجر عمل کے اجر سے بڑھ جاتاہے : ارشاد: صحت کی دعا تو سنت ہے اور علامت عبدیت کی ہے مگر یہ کہنا کہ اب پروردگارِ عالم ساتھ ایمان کے بلا لیں بلا بصار تزندگی بے کار ہے، یہ نہایت بے ادبی ہے اور بعید از عبدیت ہے۔ ہم کو رائیں لگانے کا کیا حق ہے۔ حضرت حق سے جو پیش آئے خیر ہے تلاوت وکتب بینی میں ثواب اور رضا منحصر نہیں، اوّل تو صحت کی حالت میں تطوع پر مداومت کرنے والے کو مرض میں بدون عمل کیے بھی ثواب عملِ سابق کا ملتا ہے۔ دوسرے بعض اوقات صبر کا اجر عمل کے اجر سے بڑھ جاتاہے۔ البتہ بینائی کی دعا خود رائی نہیں اس کی اجازت ہے، دعا مانگے اور دل سے مانگے اور ساتھ میں یہ سمجھے کہ اگر اس کے خلاف واقع ہوا وہ بھی خیر ہے، اس پر بھی راضی رہے۔ حال: دعا فرماویں کہ دنیا کے مطالب پورا کریں یا نہ کریں، لیکن مقصودِ حقیقی یعنی رضائے مولیٰ ہمیشہ نصیب رکھیں۔مقاصدِ دنیویہ کی دعا نہ مانگنا بے ادبی ہے : ارشاد: یہ کہنا بے ادبی ہے ہم کو دنیا کے مطالب کی بھی حاجت ہے، دعا یہ کرنا چاہیے کہ دارین کے مطالب پورے ہوں۔ حال: اللّٰہم اتنا في الدنیا حسنۃ إلخ۔ ایک جامع دعا ہے، اس کے علاوہ بہت سی دعائیں ہیں، اب میں خیال کرتاہوں کہ جب ہم نے ایک باغ مانگ لیا ہے جس میں گلاب، لیمو، نارنگی وغیرہ کل اشیا موجود ہیں پھر علیحدہ علیحدہ لیمو نارنگی مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔خاص خاص دعاؤں کے مانگنے میں خشوع وخضوع زیادہ ہوتاہے : ارشاد: حق تعالیٰ کے دربار میں خشوع وخضوع بڑی چیز ہے، تجربہ یہ ہے کہ خاص خاص چیزوں کے مانگنے میں زیادہ خشوع ہوتا ہے، اس واسطے احادیث میں جامع دعاؤں