انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مراقبہ تفویضیہ، توحیدیہ، عشقیہ، عبدیہ (مراقبۂ قدسیہ): ارشاد: یہ مراقبہ اور استحضار کہ ہم کون ہیں اپنے اندر تصرف کرنے والے یا تجویز کرنے والے محبوب حقیقی ہی کو حق ہے تصرف اور تجویز کا اور وہ جو تصرف اور تجویز فرماتے ہیں سب خیر محض ہے گو اس وقت ہماری سمجھ میں نہ آئے بعد میں آبھی جاتاہے البتہ جن اعمال کا ہم کو امر فرمایا ہے وہ خود ان کا تصرف ہے اس کا اہتمام یہ اپنا تصرف نہیں، ان ہی کے تصرف کو تسلیم کرنا ہے اور اس کے ساتھ اس یقین کا تازہ اور قوی کرنا کہ اگر ان کے کسی تصرف سے جس کا بندے کو تحمل نہ ہوسکے صحت برباد ہوجائے بلکہ جان بھی ختم ہوجائے تو ایسا تصرف سب سے بڑی رحمت ہے: عاشقاں جام فرخ انگہ کشند کہ بدست خویش خوباں شان کشند ہمچو اسماعیل پیشش سر بنہ شاد وخنداں پیش تغیش جان مدہ تا بماند جانت خنداں تا ابد ہمچو جان پاک احمد یا احد آں کسے را کش چنیں شاہے کشد سوئے تخت وبہترین جائے کشد نیم جاں بستاند وصدجان دہد