انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بحر بخشائش نمی آید بجوش تانہ گرید طفل کے چوشد لبن تانہ ِگرْیَد اَبر کے خندد چمن کامِ تو موقوف زاریّ دل است بے تضرّع کامیابی مشکل است ہر کجا پستی است آب آنجا رود ہر کجا مشکل جواب آنجا روَد ہر کجا رنجے شفا آں جا رود ہر کجا دردے دوا آنجا رودطریق کی دو غلطی : فرمایا کہ آج کل مقصود کو غیر مقصود اور غیر مقصود کو مقصود بنا رکھا ہے۔ چناں چہ اوراد اور وظائف کو تو طریق سمجھتے ہیں اور کیفیات ولذات کو اس کا ثمرۂ مقصودہ۔ کس قدر دھوکہ ہے، حالاں کہ اعمال مقصود ہیں اور رضائے حق ثمرہ ہے۔اہلِ باطن کا مطمحِ نظر : فرمایا کہ درویشی صرف خدا سے صحیح تعلق کا نام ہے، آگے سب عبث فضول ہے، طریق کی بھی یہی حقیقت ہے، باقی یہ بناؤ سنگھار اور تن آرائی وہ شئی ہے جس کی نسبت ایک دانش مند کا قول ہے ؎ عاقبت سازد ترا از دیں بری