انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہیں ہے۔کیا حضرت یعقوب ؑ کے حزنِ شدید کا کوئی انکار کرسکتاہے! اور کیا ان کی حالت کو کوئی مانع عن الحق کہہ سکتاہے!حرصِ شرعی کی شناخت : تہذیب: شرعاً وہ حرص حرص ہی نہیں جس کے مقتضا پر عمل نہ ہو، حرص شرعی وہ ہی ہے جس سے دنیا کو دین پر ترجیح ہونے لگے، چناںچہ حضرت عمر ؓ نے فرمایا کہ ہم مال کی احتیاج بھی ہے اور اس کے ملنے پر طبعاً خوشی بھی ہوتی ہے، لیکن اے اللہ! اس کی محبت کو اپنی رضا کا وسیلہ بنادیجیے۔ بلکہ ایک درجہ اس کا مطلوب بھی ہے مثلاً: اتنی محبت جس سے مال کی حفاظت کا اہتمام ہوسکے وہ مطلوب ہے کیوں کہ مال کا ضائع کرنا حرام ہے۔فقروزہد کا فرق اور حالتِ فقر کا دستور العمل اور حالتِ غنا میں تحصیلِ زہد کا طریقہ : تہذیب: فقر انزوائے دنیا ہے عبد سے اور زہد انزوائے عبد ہے دنیا سے یا بعنوانِ دیگر فقر قلت ہے مال کی اور زہد قلت ہے رغبتِ مال کی۔ فقر غیر اختیاری ہے، مگر اس میں یہ اختیاری ہے کہ قناعت کا مرتکب رہے اور حرص وطمع وانہماک فی طلب الدنیا سے مجتنب رہے اور اس پر رضا اختیار کرے اور تحصیلِ زہد میں استحضار فنائے دنیا وذکر موت وانفاق فی الخیر علاوہ فرض خاص طور پر معین ہے۔طریقہ تحصیلِ زہد : تہذیب: تحصیلِ زہد کا طریقہ یہ ہے کہ مخلوق کے ہاتھ میں جو کچھ متاعِ دنیا ہے سب سے امید قطع کردے۔ جو شخص ایسا کرے گا اس کا قلب راحت میں رہے گا، کیوں کہ زہد قلب اور بدن دونوں کو راحت دیتاہے۔جاہ جاہِ کبر کا داعیہ معصیت نہیں : تہذیب: جاہِ کبر کا داعیہ تو معصیت نہیں باقی ان کے مقتضا پر عمل کرنا نہ کرنا یہ اختیاری ہے، مکلف تو صرف اسی قدر کا ہے کہ مقتضا پر عمل نہ کرے لیکن اگر خلاف مقتضا پر عمل کرے تو اور زیادہ اقویٰ اور انفع ہے۔جاہ مضر وہ ہے جو طلب سے حاصل ہو : تہذیب: جس جاہ سے ضرر ہوتاہے یہ وہ جاہ ہے جو طلب سے حاصل ہو اور جو بدون طلب حاصل ہو وہ مضر نہیں ہوتی، اس میں خدا تعالیٰ کی امداد ہوتی ہے۔ اگر لوگ اس پر حسد کریں اور اس کو برا بھلا کہنے لگیں تو حق تعالیٰ اس کو قوی کردیتے ہیں جس سے کوئی اذیت اس کے نزدیک اذیت نہیں رہتی۔ نیز ان مصائب سے جو باطنی ترقی ہوتی ہے حق تعالیٰ اسے قلب پر منکشف فرمادیتے ہیں اور ہر واقعہ کی حکمت پر مطلع فرمادیتے ہیں، اب اسے کچھ تکلیف نہیں ہوتی۔حبِّ جاہ کا عملی وعملی علاج : تہذیب: ہر علاج میں مجاہدہ کی ضرورت ہے یعنی داعیۂ نفس کے ذم کا استحضار اور اس