انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللہ تعالیٰ کچھ دنوں کے بعد آثارِ قبول نظر آجائیں گے {فَاعْتَبِرُوْا یٰٓاُوْلِی الْاَبْصَارِ} [الحشر: ۲]۔دُعا کا طریقہ : حضراتِ فقہا اور صوفیہ دونوں نے فرمایا ہے کہ اگرچہ دعا میں ادعیہ ماثورہ کا اختیار کرنا افضل ہے، مگر اس کی پابندی کی ضرورت نہیں، اگر کسی وقت کسی بات کے لیے اپنی زبان میں، اپنے محاورہ میں دعاکرنے کو دل چاہے تو بے تکلف جس لفظ سے چاہے دعا کرے، بس اتنی بات کی رعایت رہے کہ حرام چیز کی دعا نہ ہو اور حدود سے تجاوز نہ ہو۔ محبوب کا خطاب: واصل کو اصل فرحت محبوب کے خطاب سے ہوتی ہے۔عارف طالبِ دنیا نہیں ہوتا : عارف طالبِ دنیا نہیں ہوتا۔ زہد اس طریق کا پہلا قدم ہے، جس کے معنی یہ ہیں کہ دل سے دنیا کی محبت اور طلب نکل جاوے، عارف طالب ِدنیا نہیں ہوتا طالب ِ آخرت ہوتا ہے اور بقدر ضرورت کسبِ دنیا زہد کے خلاف نہیں بلکہ مامورخہ ہے اور بلا طلب کے زیادہ مل جاوے تو اس کالے لینا بھی زہد کے خلاف نہیں، کیوں کہ صحابہ ؓ میں بعض اغنیا بھی تھے جن کے پاس ضرورت سے زیادہ مال تھا مگر وہ طالب ِ دنیا نہ تھے، خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا تو انھوں نے اس کو قبول کر لیا اور مصارفِ خیر میں صرف کیا کما جاء في الحدیث من أیوب ؑ حین أمطر علیہ جرادٌ من ذھب، فجعل یحثوہ في ثوبہ۔ وقال لہ ربہ: ألم أغنک عن ھذا؟ قال بلیٰ یا رب! ولکن لاغنی لي عن برکتک۔دین میں الحاد کی دو قسمیں ہیں: ایک احداث فی الدین اور ایک احداث للدین۔ اوّل بدعت ہے اور دوسری قسم کسی ماموربہ کی تحصیل وتکمیل کی تدبیر ہے، خود مقصود بالذات نہیں، لہذا بدعت نہیں۔ سو طریق میں جو ایسی چیزیں ہیں یہ سب تدابیر کے درجہ میں ہیں، سو اگر طبیبِ جسمانی کی تدابیر کو بدعت کہا جاوے تو یہ بھی بدعت کہلائی جاسکتی ہیں ورنہ نہیں۔ غلو فی الادب جانبین کو ایذادہ ہے: فرمایا کہ بعض کو ادب میں بھی بہت غلو ہوتاہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب بے تکلف ہو کر رہیں اور اس کے ساتھ اپنی راحت کا بھی خیال رکھیں اور میری راحت کا بھی۔اس سے آگے بڑھنا اچھا نہیں معلوم ہوتا اور جانبین کو تکلیف بھی ہوتی ہے۔صحبتِ کامل اکسیرِ اعظم ہے : فرمایا کہ کامل کی صحبت اکسیر اعظم ہے۔ دیکھ لیجیے حضور ﷺ کی صحبت کی برکت سے صحابہ کرام ؓ کیا کچھ ہوگئے۔حضور ﷺ آئینہ بھی ہیں : فرمایا: حضور ﷺ کو جو شخص خواب میں دیکھے وہ حضور ہی ہوتے ہیں مگر ہیئأت وحالات کا اختلاف اس لیے ہوتا ہے کہ حضور ﷺ آئینہ بھی ہیں۔ ایک شخص نے حضور ﷺ کو خواب میں حقّہ پیتے دیکھا۔ میں