انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اسلحہ آج کل کارآمد نہیں یا دین کی حفاظت کے لیے مدارس وغیرہ کا قائم کرنا یہ بدعت نہیں، کیوں کہ ان کو دین میں داخل کرکے جزوِ دین نہیں بنادیا گیا۔اہل اللہ کی راحت کا راز : ارشاد: اہل اللہ کسی مخلوق سے توقع نہیں رکھتے نہ کوئی تجویز اپنے لیے قائم کرتے ہیں، یہی راز ہے ان کے کمالِ راحت واطمینان کا۔ چناں چہ حضرت مولانا گنگوہی ؒ نے اپنے خدام کو اس امر کی وصیت کی تھی کہ اگر راحت چاہتے ہو تو مخلوق سے توقع کو قطع کر دو۔ حتیٰ کہ مجھ سے بھی کوئی اُمید نہ رکھو، تاکہ اگر نفع یا ارشاد میں کچھ کوتاہی اور کمی ہو تو تم کو رنج نہ ہو۔اہل اللہ کے اشتیاقِ موت کی وجہ : ارشاد: تعلقاتِ ما سویٰ اللہ کا انقطاع کلی موت سے ہوتا ہے اس لیے اہل اللہ جو توحیدِ خالص کے عاشق ہیں وہ تو موت کے مشتاق ہیں، کوئی طبعاً مشتاق، کوئی عقلاً مشتاق۔محل جو از انتقال دلیل للمناظر : ارشاد: مناظر کو ایک دلیل سے دوسری دلیل کی طرف انتقال جائز نہیں ورنہ مناظرہ کبھی ختم ہی نہ ہوگا۔ یہ انتقال اپنی مصلحت سے ممنوع ہے اور اگر مخاطب کی مصلحت سے ہو تو جائز ہے، جبکہ بلادتِ فہم کی وجہ سے دلیلِ اوّل کو نہ سمجھ سکے، جیسا کہ حضرت ابراہیم ؑ اور نمرود کا واقعہ۔تباکی سے مقصود بکا بالقلب ہے : ارشاد: تباکی سے مقصود بکا بالقلب ہے اور اس کے لیے تباکی اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ ظاہر کا اثر باطن پر بھی مؤثر ہوتا ہے۔ ہدیۂ محبت سے قلب میں نور پیدا ہوتا ہے: ارشاد: جب کوئی شخص محبت سے ہدیہ لاتا ہے تو اس کو کھاکر قلب میں نور پیدا ہوتا ہے۔کاملین کو استعمال نعم مذکّر نعمائے جنت ہے : ارشاد: کاملین اس لیے بھی نعمتیں کھاتے ہیں تاکہ نعمائے جنت ہر وقت یاد رہیں۔ترکِ لذائذ کا حکم : ارشاد: ترکِ لذائذ مطلقاً رہبانیت نہیں بلکہ جو اس کو عبادت سمجھے وہ راہب ہے اور اگر عبادت نہ سمجھے بلکہ علاج سمجھ کر ترک کر دے، وہ راہب نہیں۔دروغِ مصلحت آمیز بہ از راستیٔ فتنہ انگیز : ارشاد: دروغِ مصلحت آمیز بہ از راستیٔ فتنہ انگیز یہ عام نہیں ہے کہ ہر مصلحت میں جھوٹ بول دیا کرے بلکہ جس دروغ میں دوسرے کا ضرر نہ ہو اور اپنا یا کسی اور کا اس سے ضرر دفع ہوتا ہو، شیخ نے اس کو مصلحت سے تعبیر کیا ہے، مثلاً ایک شخص سو روپے قرض لینے آیا مگر یہ تجربہ نہیں کہ یہ شخص معاملہ کا کیسا