انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہ ہوا۔مولانا فضل الرحمن صاحب کا قبولیتِ ہدیہ : فرمایا کہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی ؒ پر غالب حالت مجذوبیت کی تھی، مگر کوئی شخص رخصت کے وقت ہدیہ پیش کرتا تو قبول نہ فرماتے تھے اور جو شخص آتے ہی دیتا، لے لیتے تھے، جانے کے وقت دینے کے متعلق فرماتے کہ بھٹیارا سمجھا ہے کہ حساب لگا کر دیتا ہے کہ آٹھ آنے کا کھایا ہوگا، لاؤ روپیہ دے دو۔ دیکھیے ہدیہ میںیہاں بھی دوسری مصلحت، یعنی ادائے عوض کی مل گئی، طیبِ قلب سے نہ ہوا۔مولانا گنگوہی ؒ کا قبولیتِ ہدیہ : حضرت مولانا گنگوہی ؒ زیادہ مقدار میں ہدیہ نہ لیتے تھے، کم مقدار میں لیتے تھے اور لینے کے وقت بے حد شرماتے تھے۔ فرمایا کرتے تھے کہ میری اتنی بڑی حیثیت نہیں۔ اپنے کو ہیچ در ہیچ سمجھتے تھے، فرمایا کرتے تھے کہ بھائی زیادہ سے زیادہ ایک روپیہ دے دو۔ اس میں بھی یہ راز ہے کہ بعض اوقات زیادہ مقدار میں طیبِ قلب نہیں ہوتا، قلیل مقدار سے شرما کر زیادہ دیتا ہے۔خاصان حقِ کی صحبت : فرمایا کہ اہل اللہ اور خاصانِ حق کی صحبت میں، اُن کی دُعا میں، اُن کی نصیحت میں سب میں نور وبرکت ہے۔ دہلی میں جو حکیم نابینا ہیں، ان کی نبّاضی مشہور ہے۔ اس کا قصہ یہ ہے کہ انھوں نے حضرت مولانا گنگوہی ؒ سے عرض کیا تھا کہ حضرت میں نابینا ہوں بجز نبض کے اور علامات کا مشاہدہ نہیں کرتا۔ نبض شناسی کی دعا کر دیجیے۔ آپ نے نبعض کے لیے دعافرما دی، جس سے اس کا کمال شاہد ہے، یہ اسی دعا کی برکت ہے۔باطنی تعلقات کے نفع کا مدار بشاست پر ہے : خصوص اگر بیعت کے وقت انقباض ہو تو یہ تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ پھر ساری عمر اس کا اثر رہتا ہے۔ انگریزی دوا کا استعمال: فرمایا کہ انگریزی دوا باستثنأ نادر ہیں خود تو استعمال نہیں کرتا مگر دوسروں کے لیے بُرا نہیں سمجھتا کیوں کہ ضرورتِ شدیدہ میں جائز ہے۔طریق کی حقیقت ومقصود : فرمایا کہ اس طریق کی حقیقت یہ ہے کہ اعمال ماموربہا طریق ہیں اور رضائے حق اس طریق کا مقصود ہے۔ اس کے آگے جو شیخ کامل تجویز کرتا ہے یا سلف کا معمول رہا ہے، وہ سب تدابیر کا درجہ ہے، فنِ طب کی طرح اس طریق میں بھی تدابیر ہیں۔حصولِ نسبت کا موقوف علیہ : فرمایا کہ وہ نسب حقیقی کہ بندہ کو خدا کے ساتھ عشق کا تعلق ہوجائے اور حق تعالیٰ کو بندہ کے ساتھ رضا کا تعلق ہو جاوے، یہ موقوف ہے دوامِ اطاعت وکثرتِ ذکر پر۔ یہ بدون اس کے نصیب نہیں ہوسکتی اور نسبت بمعنی کیفیت مطلوب نہیں ہے۔