انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مذہب پر جما رہنا، اول ممنوع ہے، ثانی ماموربہ ہے۔صرف اخص الخواص محقق ہیں : ارشاد: اخص الخواص محقق ہیں اور عوام مقلد اور جو بیچ کے لوگ ہیں جو نہ محقق ہیں نہ مقلد ، یہ خطرہ میں ہیں۔الفاظِ شرعیہ کے معانی شرعیہ کو بدلنا : ارشاد: من جملہ احداثات کے ایک احداث یہ بھی ہے کہ الفاظِ شرعیہ کو ان کے معانی شرعیہ سے بدلا جاتا ہے، جیسا کہ جہل کی مذّمت اور علم کی فضیلت وضرورت میں جو آیات واحادیث وارد ہیںان سے انگریزی تعلیم پر استدلال کرنا۔علم کے جہل ہونے کے معنیٰ : ارشاد: إن من العلم لجہلًا کے معنیٰ یہ ہیں کہ بعض علم جن کو عرفاً علم سمجھا جاتا ہے، وہ خدا کے نزدیک جہل ہے۔علم کے حجۃ اللہ ہونے کے معنیٰ : ارشاد: بعض علم حجۃ اللّٰہ علی العبد ہیں جبکہ وہ اس کے مقتضا پر عمل نہ کرے۔مبتلائے جہل لائقِ شفقت ہے : ارشاد: سُنّتِ رسول یہ ہے کہ مبتلائے جہل پر رحم کیا جاوے، واقعات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ نے کفار کے ساتھ ہمیشہ شفقت کا معاملہ کیا ہے۔ظاہر کا محکمہ تابع ہے باطن کے محکمہ کا : ارشاد: جس طرح ظاہر میں ہر چیز کے محکمے ہیں اسی طرح باطن میں بھی بہت سے محکمے ہیں جن سے ہم لوگ غافل ہیں، حالاں کہ یہ ظاہری محکمے تابع ہیں باطنی محکموں کے، حکامِ ظاہری وہی کرتے ہیں جو حکامِ باطنی حکم دیتے ہیں، ان کی حکومت قلوب پر ہے اور حکام ظاہر کی اجسام پر۔العلم لغیر اللّٰہ ہو الحجاب الأکبر : ارشاد: العلم لغیر اللّٰہ ہو الحجاب الأکبر یعنی جس علم میں غیر اللہ کی طرف التفات اور اشتغال ہو وہ حجابِ اکبر ہے۔ اس سے علومِ وہبیہ اور وارداتِ قلبیہ خارج ہوگئے کہ وہ حجاب نہیں، کیوں کہ ان سے غیر کی طرف التفات نہیں ہوتا، بلکہ ان سے عظمتِ حق کا انکشاف ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر کسی کو علومِ ظاہرہ سے التفات الی الغیر نہ رہے، وہ بھی حجابیت سے خارج ہوجائے گا اور اگر کسی کو علومِ وہبیہ اور وارداتِ قلبیہ سے عجب ہونے لگے، اس کے لیے یہ بھی حجاب ہو جائیں گے۔عظمتِ حق کا اثر : ارشاد: میں بہ قسم کہتا ہوں کہ حق تعالیٰ کی عظمت دل میں آجائے تو کسی کی زبان سے اپنی نسبت مولانا صاحب یا حافظ صاحب وغیرہ تعظیمی الفاظ سننے سے شرم آنے لگے۔خدادان ہونا چاہیے : ارشاد: عربی دان ہونا کچھ کمال نہیں، خدا دان ہونا چاہیے۔