انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ رسوم کا پابند نہ ہونا گو وہ رسوم مباحہ ہی ہوں ۔ ۵۔ غیر طالب کے درپے نہ ہونا ۔ ۶۔ احوال کا اہتمام نہ ہونا، صرف اعمال کا مطمحِ نظر ہونا ۔ ۷۔ مجاہدہ نام ہے ترکِ معاصی اور تقلیلِ مباحات نہ کہ ترکِ مباحات کا ۔ ۸۔ تعلیم کی ملازمت کا سب سے زیادہ پسند ہوتا ، بشرطیکہ تنخواہ میں تشویش نہ ہو۔ اور تحصیلِ چندہ کا سب سے زیادہ ناپسند ہونا ۔ ۹۔ مشورہ دینے کا معمول نہ ہونا ۔ ۱۰۔ ’’دع مالا یُتعبک‘‘ پر عمل ہونا ۔ ۱۱۔ آزادی میں خلل نہ ڈالنا ۔ ۱۲۔ قلب پر فضول بار نہ دینا ۔ ۱۳۔ خلوت کا زیادہ پسند کرنا، جلوت کی پسندید گی محض برائے افادہ خواص وعوام ہونا ۔ ۱۴۔ انضباطِ اوقات ۔ ۱۵۔ نفع رسانی عام مخلوق ۔ ۱۶۔ امرا کا قصداً ممنون نہ بننا ۔ ۱۷۔ اضرار سے سخت اجتناب رکھنا ۔اصلاحِ عمل مقدم ہے بیعت وذکر وشغل پر : تہذیب السالکین کا مطالعہ ضروری ہے او ر بدون اس کے ذکر وشغل سب بے کار ہے کام ترتیب سے اچھا ہوتا ہے ۔ ورنہ جس مکان کی بنیاد خام ہوگی مکان جلد منہدم ہوجائے گا۔ اس پر نہ طالبوں کو نظر ہے نہ مشایخ کو اس لیے نفع نہیں ہوتا ۔طریقِ کار : ارشاد: کام کرنے کا طریق یہ ہے کہ کام شروع کردے کسی امر کا انتظام نہ کرے اگربعض حالات میں انتظام سے کام نہ بھی ہو بلا سے بے انتظامی پھر بھی بیکاری سے اچھی ہے ؎ دوست وارد دست ایں آشفتگی