انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کوتاہی نہ کرنا اور حضرت والا کے ارشاد فرمودہ اصول کے مطابق کرنا کیوں کہ اس طریق میں حسب الارشاد حضرت والا کام ہی کام چلتا ہے ؎ کارکن کار بگزر از گفتار اندریں راہ کار باید کار قدم باید اندر طریقت نہ دم کہ اصلے ندارد دمِ بے قدم سعی ناکردہ دریں راہ بجائے نرسی مزد اگر می طلبی طاعتِ اُستاد بہ بر حضرت والا یہ بھی فرمایا کرتے ہیں کہ اگر قاعدے سے کام کیا جاوے تو حضرت حاجی صاحب ؒکے سلسلہ میں وصول بطریقِ جذب ہوتا ہے بطریقِ سلوک نہیں ہوتا، اور یہ جذب برکت ہے اتباعِ سنت کی، کیوں کہ اتباعِ سنت کا ثمرہ بوجہ تشبیہ بالمحبوب کے محبوبیت عنداللہ ہے اور محبوبیت کے لیے جذب لازم ہے۔مناسبت ِ شیخ پیدا کرنا : فرمایا کہ شیخ سے مناسبت پیدا کرنے کا طریقہ اس کے افعال واحوال کا تتبّع اور استحضار اور اتباع ہے اور مناسبت پیدا ہونے کے بعد پھر شیخ کو خود ظہارِ اسرار کا جوش ہوتا ہے۔انسداد سوئِ ظن وغلو درحُسنِ ظن : فرمایا: فہرست اجازت سے کسی کو خارج کرنے کی بنا انقطاع ِخبر کے سبب انتفا علم اہلیت ہے نہ کہ علم انتفا اہلیت اور کسی کو داخل کرنے کی بنا بظنِ غالب ان اوصاف کے درجۂ ضروریہ کا وقوع، یعنی رسوخِؔ تقویٰ وصلاحِ مناؔسبت کاطریق۔ اہلیتِؔ اصلاح اور اوصاؔف مذکورہ درجہ کاملہ کی توقع ہے، جیسے علومِ درسیہ کی سند کی بنا اسی کی نظیر ہے۔اجازت کا مطلب : ف۔ مطلب یہ کہ جیسے علوم درسیہ میں سند فراغ دی جاتی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہوتاکہ ابھی