انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کروں گا، ظاہر ہے کہ مرنے مارنے پر تیار ہوجاؤں گا، اسی طرح کیا دوسروں کو غیرت نہ ہوگی کہ اگر ان کو خبر ہوجائے تو وہ بھی مجھے مار ڈالیں، ہر طرح کے ضرر پہنچانے پر آمادہ ہوجائیں۔ پھر جہنم کا نقشہ پیشِ نظر کرلے، علاوہ اس کے وہ تاویل شیطان کی ایسی ہے کہ کوئی شخص سچ مچ کسی عورت سے زنا کرنے لگے اور یہ سوچ لے کہ اگر اس پر جائز قدرت ہو تو اس طرح مقاربت کروں۔ او اس کے حرام ہونے میں کوئی شبہ نہیں، یہی حکم ہے زنا بالقلب کا۔زوجہ متوفیہ سے تلذذ کا تصور حلال ہے لیکن زوجہ مطلقہ سے حرام : حال: موت سے چوں کہ علاقہ زوجیت کامنقطع ہوجاتاہے تو وقائعِ سابقہ یا صورتِ زوجہ سے متلذذ ہونا کیسا ہے؟تہذیب : وہ تلذذ تو استحضار ہے واقعہ ماضیہ کا جو حلال تھا، اس کا تصور بھی نہیں ہوتا کہ میں اب متلذذ ہوں۔ بخلاف اس کے کہ وہ زندہ ہو اور مطلقہ ہوجائے تو فی الحال تلذذ کا تصور ہوگا اور یہ حرام ہے۔صورتِ مخترعہ سے بھی حرام ہے : حال: بعض دفعہ نفس بلا تعین یوں ہی کوئی صورت اپنی طرف سے تراش کرکے کھڑا کردیتاہے اور متلذذ ہوتاہے یہ دیوانگی تو یقینا ہے مگر حدِ معصیت میں بھی داخل ہے یا نہیں؟تہذیب : عادتاً ممکن ہی نہیں۔ بدون تعین کے لذت ہو ہی نہیں سکتی، لیکن اگر کسی کو تلذذ ہو تو آیت {فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوْنَج} [المؤمنون: ۷] کے عموم میں داخل ہوکر حرمت کا حکم کیا جائے گا، کیوں کہ صورتِ مخترعہ نہ زوجہ ہے نہ مملوکہ بس {وَرَآئَ ذٰلِکَ} میں داخل ہوگی۔بعض صورتوں میں مبتدی کو غیر اختیاری کے ساتھ وہی برتاؤ کرنا چاہیے جو اختیاری کے ساتھ کرتا : حال: کسی نا محرم کی محبت کا جوش دل میں پیدا ہونا اختیاری امر ہے یا غیر اختیاری؟ تہذیب: مبتدی کے لیے یہ تحقیق مضر ہے۔ شیطان کو اس میں آڑ مل جائے گی کہ وہ تاویل سے اختیاری درجہ کو غیر اختیاری بتلاکر معصیت میں مبتلا کردے گا۔ ایسے مبتدی کا علاج یہی ہے کہ جو معاملہ اختیاری کے ساتھ کرتا وہی غیر اختیاری کے ساتھ بھی کرے یعنی سب کو اختیاری سمجھے اور علاج کرے۔خطرۂ ہلاکت نظر عمد میں ہے نظر فجأۃ میں نہیں : تہذیب: خطرئہ ہلاکت نظرِ عمد میں ہے اور وہی حرام بھی ہے نظرِ فجأۃ میں یہ اثر نہیں ہے، کیوںکہ نظر فجأۃ میں بوجہ التفات کے دقائق حسن کا ادراک نہیں ہوتا یوں ہی سر سری طور پر صورت سامنے آجاتی ہے، اب اس کو حکم ہے صَرفِ نظر کا۔ اگر فوراً نگاہ ہٹالے تو کچھ خطرہ نہیں اگر اس کے بعد عمداً دیکھنے لگا تو اب اس کے ساتھ تعلق پیدا ہونے کا احتمال ہے اور تعلق کے بعد اگر وصال نہ ہو تو موت کا خطرہ ہے ۔ ایک دوبار اگر وصال بھی ہوگیا تو اس سے پیاس بجھے گی نہیں بلکہ زیادہ بھڑکے گی: