انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
منگاتے۔لاپتہ کے حقوقِ مالیہ اور جسمانیہ کی ادائیگی کا طریقہ : ارشاد: اگر کسی شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو یا کسی سے رشوت لی یا کسی کی غیبت کی ہو اور اب وہ مرچکے ہوں یا لاپتہ ہوں، تو ان کے حقوق کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ اول تو پوری کوشش ان کے پتہ لگانے میں کرے، اگر پتہ لگ جاوے تب تو ان کا حق پہنچائے یا معاف کرائے۔ اگر معلوم ہو کہ وہ مر گئے ہیں تو مالی حقوق ان کے ورثا کو پہنچاؤ یا ان سے معاف کراؤ۔ اگر ورثا کا بھی پتہ نہ لگے تو جتنی رقم تم نے ظلم ورشوت سے لی ہے، اتنی رقم خیرات کرو اور نیت کر لو کہ یہ ہم ان کی طرف سے دے رہے ہیں یہ تو حقوق مالیہ کا حکم ہے اور غیبت، شکایت اور جانی ظلم کی تلافی کا طریقہ یہ ہے کہ اگر مظلوم مرگیا ہو یا لاپتہ ہو گیا ہو تو اس کے حق میں دعا کرو، نماز وقرآن پڑھ کر اس کو ثواب بخشو اور عمر بھر اس کے لیے دعا کرتے رہو، انشاء اللہ حق تعالیٰ ان کو تم سے راضی کردیں گے، جس کی صورت قاضی ثناء اللہ صاحب ؒ نے یہ لکھی ہے کہ قیامت میں مسلمانوں کو بڑے بڑے خوبصورت عالی شان محل دکھلائے جائیں گے اور حق تعالیٰ فرمائیں گے کہ ان محلات کا خریدار کوئی ہے اور ارشاد ہوگا کہ ان کی قیمت یہ ہے کہ جس کا جو حق کسی کے ذمہ ہو اسے معاف کردے، اس وقت کثرت سے اہل حقوق اپنے حق معاف کردیں گے، اگر یہ شبہ ہو کہ ساری عمر میں جو کثیر رقم حرام مال کی کھائی تھی آج ایک دن میں کیسے سب ادا کردے تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے یہاں کام کا شروع کردینا اور ادا کا عزم کر لینا بھی مقبول ہے تم اول تو صاحب حق سے معافی کی درخواست کرو، اگر وہ خوشی سے معاف کردے تب جلدی ہلکے ہوئے اور اگر معاف نہ کرے یا خوشی سے معاف نہ کرے تو تھوڑا تھوڑا جتنا ہوسکے اس کا حق ادا کرتے رہو، مگر یہ ضروری ہے کہ اپنے فضول اخراجات کو موقوف کردو بس ضروری ضروری خرچوں میں اپنی آمدنی خرچ کرو اور اس سے جتنا بھی بچے وہ حق داروں کو ادا کرو اگر وہ مرگئے ہوں تو ان کے ورثا کو دو۔ اگر ورثا بھی نہ معلوم ہوں تو ان کی نیت سے خیرات کرتے رہو۔ ان شاء اللہ اول تو امید ہے کہ دنیا ہی میں سارا حق ادا ہو جائے گا اور اگر کچھ رہ گیا تو حق تعالیٰ اس کو ادا کردیں گے، حق تعالیٰ کے یہاںنیت کو زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ جس کی نیت پختہ ہو کہ میں حق ادا کروں گا۔ پھر اس پر عمل بھی شروع کر دے حق تعالیٰ اس کو بری کردیں گے۔مولویوں کا بیوی سے دبنے کا راز : ارشاد: سچ کہا ہے کسی نے یغلبن العالم ویغلبھن الجاھل لوگ یوں سمجھتے ہیں کہ مولوی بیویوں سے دبتے ہیں، خیر کوئی یوں ہی سمجھ لے، مگر درحقیقت دبتے نہیں، بلکہ کمزور پر بہادری کرتے ہوئے غیرت کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ اور سمجھ کی تعریف : ارشاد: خدا وہ ہے جو سمجھ میںنہ آوے اور سمجھ وہ ہے جو خدا کو پاوے، یعنی خدا کی طلب