انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آجائے گی۔ایک مدت معتدہ تک تقاضے کی مخالفت اور کوتاہی پر تدارک اصلاح ہے غضب کا : تہذیب: بہ تکلف اس تقاضے کی مخالفت کریں، جب کوتاہی ہوجائے استغفار کریں اور اگر کسی شخص کے حق میں کوئی زیادتی وتجاوز حدودِ شرعی سے ہوگیا ہے تو اس سے معاف کرائیں۔ چند روز ایساکرنے سے اصلاح ہوجائے گی۔غصہ کا عملی علاج اور اس کے تسہیل کے تدبیرات : تہذیب: غصہ فی نفسہٖ غیر اختیاری ہے لیکن ا س کے مقتضا پر عمل اختیاری ہے، اس لیے اس کا ترک بھی اختیاری ہے اور اختیاری کا علاج بجز استعمال اختیار کے اور کچھ نہیں گو اس میں کچھ مشقت وتکلف بھی ہو۔ اسی استعمال کے تکرار ومداومت سے وہ اقتضا ضعیف ومضمحل ہوجاتاہے، اور اس پر ترک میں زیادہ تکلف نہیں ہوتا البتہ اس اختیار کے استعمال میں کبھی قدرے تکلف بھی ہوتاہے اس تکلف کے مبدل بسہولت ہونے کے لیے بعض تدبیرات کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہیں: (۱) غصہ کے وقت فوراً وہاں سے جدا ہوجائیں۔ (۲) اعوذبا للہ پڑھ لیں۔ (۳) پانی پی لیں۔ (۴) فوراً کسی کام میں لگ جائیں۔ (۵) حق تعالیٰ کے قادر اور اپنے عاصی اور خوفِ انتقام وحبِّ عفو کو یاد کرکے مغضوب کو عفو کردیں۔مبتدی کو دوسروں کی کوتاہی پر صبر کرنا چاہیے اور صبر کرنے کا آسان طریقہ : حال: طبیعتم بسیار تیز است کہ ہر چیزیکہ ناگوار باشد از قول وفعل دیگراں وبر غلطی دیگراں در مکالمت ومکاتبت وغیرہ بمجرد سماع احیاناً از زبان نادان بہ نیت درستگی کلمات اصلاحیہ بیرون می شود کہ گاہے مد مقابل را ناگوار می باشد، نیز مکثاری وہر زہ درائی از عادت سیئہ من است صورت احترازش چہ بندو۔ تہذیب: مبتدی را ازاں ممر مضر است کہ اوقادر نیست بر حفظ حدود ونیز منصبش تعلیم نیست پس خالی از شائبہ انتقام نفسانی نباشد، لہذا صبر لازم است واگر صبر شاق باشد باستحضار خطایائے خویش وجدا شدن از موقعہ غضب امداد جوید ومشغول بدعا وابتہال شود آں ان شاء اللہ تعالیٰ ازیں تدبیر نجات حاصل شود۔غصہ کے متعلق ایک مفید تجربہ : تہذیب: تجربہ کرکے دکھایا گیا ہے کہ غصہ روکنا ہمیشہ اچھا ہوا ہے اور جب اس کو جاری کیا گیا ہے تو اس کا انجام ہمیشہ برا ہوا اور دل کو قلق بھی ہمیشہ ہوا۔غصہ کا گُر : تہذیب: غصہ جب آئے تو یہ گُریاد رکھے کہ قول یا فعل میں ہر گز تعجیل نہ کرے تھوڑے دنوں میں اس طرح کرنے میں تعدیل ہوجائے گی۔غصہ کے قبائح کے پیشِ نظر رہنے کا آسان طریقہ : حال: غصہ کے وقت طبیعت بھڑک اٹھتی ہے اور اس کے قبائح