انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نقصانات ہی کو بہتر سمجھ رہے ہیں۔ تو ہم کو اس میں صدمہ کی کون سی بات ہے اور یہی سمجھ کر سکون بھی ہوتا ہے، مگر طبعاً یہ حالت نہیں۔ تہذیب: قلق طبعی بلکہ مال کی حبّ طبعی بھی مذموم نہیں، نہ رضاء بالقضایء کے منافی ہے رضا کی حقیقت ہے ترکِ اعتراض علی اللہ، سو جو کیفیت آپ نیحب عقلی کی لکھی ہے یہی رضا ہے۔نقصان پر رنج ہونا خلافِ رضا نہیں ہے : تہذیب: حقیقت رضا کی ترکِ اعتراض علی اللہ ہے، نقصان پر رنج ہونا خاصۂ بشری ہے، ہاں! اس کا مکلف ہے کہ خدا تعالیٰ پر اعتراض نہ ہو۔اس سے ناراض نہ ہو جائے۔تکلیف ورضا کا جمع ہونا :تہذیب: محقق جو رضا وتکلیف کو جمع کر لیتا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ وہ عقلاً خوش ہوتا ہے اور طبعاً متالم ہوتا ہے۔ تکلیف کی بات سے طبعاً تکلیف ضرور ہوتی ہے مگر عقلاً اس کی وجہ سے کہ ’’ہر چہ از دوست می رسد نیکوست‘‘ وہ تکلیف شیریں ہو جاتی ہے۔مولیٰ حقیقی سے جو عطا ہوتا ہے اس وقت کے مناسب وہی ہوتا ہے :تہذیب: جس وقت مولیٰ حقیقی سے جو عطا ہوتا ہے اس وقت کے مناسب وہی ہوتا ہے اس کے خلاف کی تمنانہ چاہئے۔صدق وخلوص محسن کو دھوکا دینا خلافِ خلوص ہے : تہذیب: اپنا محسن مفلس وتنگ دست یہ کہے کہ میرے روزہ کا فدیہ دے دو اور محسن الیہ محض اس کی تسلی کے لیے فدیہ کا حساب جوڑ کر مسکین کو دے دے مگر دل سے یہ نیت کرکے کہ یہ رقم اپنی زکوٰۃِ واجبہ میں دیتا ہوں تو گو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی مگر اپنے محسن کے ساتھ ایسا دھوکا کرنا خلوص کے خلاف ہے گو فدیہ کی رقم بوجہ ناداری کے محسن پر واجب بھی نہ ہو۔اخلاص کے مراتب :تہذیب: اخلاص کے مراتب: ۱۔ محض خدا تعالیٰ کے لیے کام کرے، مخلوق کا اس میں تعلق ہی نہ ہو۔ ۲۔ مخلوق کو راضی کرنے کے لیے کام کرے مگر کوئی غرضِ دینوی مطلوب نہ ہو، صرف اس کا خوش کرنا مقصود ہو جو دینی غرض ہے۔ ۳۔ کچھ نیت نہ ہو، نہ دینا کا مطلوب ہو نہ دین یوں ہی خالی الذہن ہو کر کوئی عمل کیا، یہ بھی اخلاص یعنی عدمِ ریا ہے۔عیادت میں اخلاص کی صورتیں : تہذیب: بیمار پُرسی میں اس طرح ایک نیت تو یہ ہے کہ مسلمان کی عیادت سے اللہ