انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دے چکیں تو آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر عرض کیا کہ جھاڑو میں نے دے دی، چھڑکاؤ آپ کر دیجیے، پس یہ کہنا تھا کہ موسلا دھار بارش ہونا شروع ہوگئی۔اکبر کا کلام ایک کامدار کلام ہے : تحقیق: حیدر آباد میں اینٹھ کے ایک پیر ہیں انھوں نے ایک کامدار جوتہ خرید رکھا ہے جو رئیس ان کے پاس آتا ہے، بس چار پانچ اس کے رسید کرتے ہیں، وہ لوگ خوش ہوتے ہیں، کیوں کہ وہ پہننے کا نہیں ہے۔ ایسے ہی اکبر کا کلام ان لوگوں کے لیے ان پیر صاحب کے کامدار جوتے کے مشابہ ہے، سننے میں تو مزیدار لیکن عمل کے لیے خاک بھی نہیں۔ادب کی ترغیب : تحقیق: از خدا جوئیم توفیق ادب بے ادب محروم گشت از فضلِ رب بے ادب تنہا نہ خود را داشت بد بلکہ آتش در ہمہ آفاق زدشفائے غیظ کے لیے سزا دینا بھی جائز ہے : تحقیق: مگر خود تجویز نہ کریں، بلکہ علما سے استفتا کریں۔ جب پتھر حضرت موسیٰ ؑ کے کپڑے لے کر بھاگا ہے تو آپ ؑ نے اس کو مارا تھا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو صاحبِ شعور نہیں اور بے حس ہو اس سے بھی شفائے غیظ کا معاملہ جائز ہے۔ایک مسئلہ کفر کی تحقیق : تحقیق: فرمایا کہ اگر ایک شخص نے بیس برس تک ایک مقام پر امامت کی اور پھر یوں کہنے لگا کہ میں کافر تھا، تو اس موقع پر فقہانے لکھا ہے کہ پچھلی نمازیں سب کی ادا ہوگئیں اور اس کلمہ سے وہ اب کافر ہوگیا، اس وجہ سے اب اس کا اعتبار بھی نہ کیا جاوے گا، کیوں کہ ممکن ہے مسلمانوں کے پریشانی کرنے کے لیے کہتا ہو اور بیس برس پہلے سے وہ کافر نہ ہو، مسلمان ہو اور ابھی کافر ہوا ہو۔عدمِ تکبر امریکہ کی بھی منتہائے تہذیب ہے : تحقیق: فرمایا کہ یہ شریعت کا احسان ہے کہ امریکہ کی جو منتہائے