انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جو افادات زبانی سننے میں آتے ہیں وہ خلاصہ ہوتے ہیں تحقیقات ومسائل کے جس سے اپنی حالت بھی وضوح کے ساتھ منکشف ہوتی ہے۔ ۲۔ اور ان اہل ِ صحبت میں جو بابرکت ہوتے ہیں وہاں ایک نفع صحبت کی برکت اور ان کے طرز عمل سے سبق لینا ہوتا ہے۔ ۳۔ عمل کا شوق بڑھتا ہے۔ ۴۔ اپنے عیوب معلوم ہوتے ہیں۔ ۵۔ اپنی استعداد معلوم ہوتی ہے لہٰذا اس زمانہ میں یہ صحبت کتابوں میں دیکھ کر عمل کرنے سے بدرجہا انفع ہے۔بیعت توڑنے کا طریقہ : ارشاد: اگر کسی جھگڑے کا اندیشہ نہ ہو تو بیعت توڑنے کی خبر اپنے فاسدالعقیدہ پیر سے کرنا بہتر ہے ورنہ خود اپنا ارادہ ہی کافی ہے، بیعت توڑنے کا طریقہ یہی ہے کہ پکا ارادہ کرلے کہ اس سے تعلق نہ رکھوں گا۔حالت فنا شرط نہیں ہے : ارشاد: مرید کو چاہئے کہ شیخ کے سامنے اپنے کو مردہ بدست زندہ سمجھے کہ یہی حالتِ فنا شرطِ فیض ہے۔شیح سے مناسبت کے فوائد : ارشاد: شیخ سے مناسبت پیدا ہوجانے میں بے حد برکات ہیںلیکن شرط نفع کی یہ ہے کہ مرید ان کی برکات کا منتظر نہ رہے ۔فعل عبث سے احتراز سلوک میں ضروری ہے : ارشاد: فعلِ عبث کا ترک اوّل قام ہے سلوک کا۔شیخ کے علاوہ دوسری جگہ تعلیم واصلاح کا تعلق رکھنا : ارشاد: اگر ایک جگہ بیعت ہو اور دوسری جگہ تعلیم واصلاح کا تعلق رکھے تو کچھ حرج نہیں خصوص جب بیعت کی جگہ سے مناسبت کم ہو اور دوسری جگہ مناسبت زیادہ ہو ، جس جگہ تعلیم واصلاح کا تعلق رکھا جائے۔ سب سے اوّل وہاں طرز وانداز معلوم کرے تاکہ بعد میں تو حش نہ ہو اور چوں کہ ہر مربی کا طرز علیٰحدہ ہے اس لیے طرز معلوم کرنے کے بعد اس طرز کے قبول کرنے کے لیے پورے طور سے اپنے کو آمادہ کرلے اور آمادگی یہ ہے کہ اس کے اختیار کرنے میں خواہ کوئی تکلیف ہو یا کوئی ذلت یا کوئی ضرر جسمانی یا مالی یا نفسانی سب کو گوارا کرے۔جلب توجہ شیخ کا طریقہ : ارشاد: طالب قلتِ اہتمام کو چھوڑے تو بے نیاز شیخ بھی اضطراراً اس کی طرف متوجہ ہوجائے گا۔نری بیعت دافع امراض باطنی نہیں : ارشاد: یہ گمان کرنا کہ صرف بیعت میں اثر دفع امراض باطنی کا ہے بالکل غلط ہے ۔ بیعت صرف مجاہدہ اتباع کا نام ہے ۔ آگے اتباع کی ضرورت ہے اور اتباع کا محل عمل ہے اور عمل میں البتہ خاصیت