انفاس عیسی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوسکتا۔رضائے حق ہر حال میں مقدم ہے : ارشاد: خدا کی قسم اگر ہم کو پاخانہ اٹھانا پڑے اور خدا ہم سے راضی رہے تو وہی ہمارے لیے سلطنت ہے اور اگر خدا راضی نہ ہوا تو لعنت ہے ایسی سلطنت پر جو خدا کو ناراض کر کے حاصل کی جائے۔خدا کے نزدیک اچھے ہونے کی فکر جس کا حصول امتثالِ اوامر واجتنابِ نواہی سے ہوتا ہے : ارشاد: مسلمانوں کو ہر حال میں احکامِ شرعیہ کو اپنا رہنما بنانا چاہیے، خواہ مال ملے یا نہ ملے۔ جاہ حاصل ہو یا نہ ہو، طعنے سننے پڑیں یا تعریف، کسی بات کی پرواہ نہ کرنی چاہیے۔ کسی کے برا کہنے سے انسان برا نہیں ہوجاتا اور کسی کے بھلا کہنے سے بھلا نہیں ہو جاتا، اگر تم خدا کے نزدیک اچھے ہو تو چاہے ساری مخلوق تم کو کافر وفاسق، زندیق کہے کچھ اندیشے کی بات نہیں اور اگر خدا کے نزدیک مردود ہو تو چاہے ساری دنیا تم کو غوث وقطب کہے، اس سے کچھ نفع نہیں۔دین کو غارت کر کے چندہ لینے کی مثال : ارشاد: چندہ ذریعہ ہے دین کا تو دین کو اس کے واسطے غارت نہ کرنا چاہیے اور دین کو غارت کر کے چندہ لیا تو یہ ایسا ہوا، جیسے چھت کی مرمت کے لیے سیڑھی کی ضرورت تھی اور کوئی یہ کرے کہ چھت ہی میں سے دو کڑیاں نکال کر ان کی سیڑھی بنالے۔نرم برتاؤ فی نفسبہ مامور بہ ومحمود ہے : ارشاد: ایک فریق مقابلے میں نرم ہو جاوے تو اس کا دوسرے پر بھی اثر ہوتا ہے اور وہ بھی نرم ہو جاتا ہے اور نرم برتاؤ فی نفسہ مامور بہ اور محمود ہے۔ہمارے فسادِ مذاق کا اثر : ارشاد: ہم لوگ ایسے فاسد المذاق ہوگئے ہیں کہ بلا حکومت اور دباؤ کے مل کر کوئی کام نہیں کر سکتے۔درستی معاد کے لیے علم کی ضرورت : ارشاد: درستی معاد ہوتی ہے علم سے، اس واسطے علم کی سخت ضرورت ہے۔دین کے عام فہم ہونے کا راز : ارشاد: عام آدمیوں کی سمجھ میں دین کی بات آجاتی ہے، وجہ اس کی یہ ہے کہ دین فطرت۔۔۔ کے بہت قریب ہے جس کی فطرت میں سلامتی ہو اس کا ذہن اس تک پہنچ جاتا ہے۔ میدانِ حشر کے وسعت کی تمثیل: ارشاد: حشر میں جب اگلے پچھلے مردے انسان اور حیوان اور حشرات زندہ ہو جاویں گے تو یہ زمین اس طرح کافی ہوگی کہ زمین کو وسعت دیدی جاوے گی، جیسے ربڑ کو پھیلا ویں تو وہ بڑھ جاتی ہے کہ ربڑ پہلے چھوٹا ہوتاہے، مگر کھینچنے سے بڑھ جاتا ہے۔ہر فعل میں اختیاری وغیر اختیاری جز ہے : ارشاد: آدمی کا اختیاری فعل نیت کرنا اور بہ قدرِ وسعت کوشش کرنا ہے،