آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہو،لیکن ہم سے اگر خطا صادر بھی ہو تو اس کو عادت نہ بناؤ، گناہ کو اوڑھنا بچھونا مت بناؤ کہ جب تک حسینکو نہ دیکھوکھانا ہی نہ ہضم ہو۔معلوم ہوا کہ آج تو بالکل اداس بیٹھے ہیں، کیوں کہ کوئی حرام نمک نہیں چکھا، یہ شخص غذائےحرام کاعادی ہے،احیاناً خطا ہوجائے تو صدورِ خطا کے بعد استغفار و توبہ سے صاحبِ عطا ہوجاؤ، خَطَّاءُوْنَ تھےتوتوبہ کی برکت سے خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ ہوجاؤ، اپنے نام کے ساتھ خیر لگوا لو اور ترکیب اضافی میں مقصود مضاف ہوتا ہے مضاف الیہ نہیں ہوتا، لہٰذا آپ خیر ہی خیر ہیں جیسے جَاءَ غُلَامُ زَیْدٍ میں غلام مقصود ہے یا زید؟ غلام کی مجیئت( غلام کا آنا) بیان کرنا مقصود ہے، تو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شرائطِ اربعہ کے ساتھ توبہ کرلیتے ہیں وہ خیر الخطائین ہوجاتے ہیں، لہٰذا گناہ سے الگ ہوکر، ندامت کے ساتھ، آہ وزاری کے ساتھ اور عزمِ تقویٰ کے ساتھ اِستغفار و توبہ کرکے پاک صاف ہوجاؤ تو پھر خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ؎ ہوجاؤگے، لیکن کوشش کرو کہ کم سے کم خطا ہو۔ خطا کرنا اور ہے خطا ہوجانا اور ہے، گٹرمیں گرنا اور ہے گرانا اور ہے، گٹر میں اپنے کو گرا کردامِ لذت کشید کرنا اور ہے اور احیاناً بشریت سے مغلوب ہو کر نظر پڑنا اور ہے اور فوراً نظر ہٹا کر اﷲ سے استغفار و توبہ اور ندامت کے ساتھ معافی مانگ لو،تو قلب جس درجہ حیلولتِ نفس کو الگ کرے گا اسی درجہ مستنیر ہوگا اور چودہ تاریخ کے چاند کی طرح پورا کا پورا روشن ہوگا اور وہ خود منیر ہوگا پھر اس کے الفاظ میں، اس کے چہرے میں فرق آجائے گا، اس کا چہرہ ترجمانِ قلب ہوگا اور قلب میں مولیٰ کی تجلیات ہوں گی، تو اس کا چہرہ بھی ترجمانِ تجلیاتِ الٰہیہ ہوگا، اس کے چہرے پر تجلیاتِ قربِ الٰہیہ متواترہ، مسلسلہ، وافرہ، بازغہ ہوں گی، کیوں کہ ہر وقت غم اُٹھا رہا ہے مگر چوں کہ اﷲ کے راستے کا غم ہے اس لیے گلستاں سے زیادہ عزیز ہے۔ جگر کا شعر ہے ؎ بہت عزیز ہے مجھ کو اُن ہی کی یاد جگر ؔ وہ حادثاتِ محبت جو ناگہاں گزرے رَبِّ السِّجۡنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدۡعُوۡنَنِیۡۤ اِلَیۡہِ؎ جب اﷲ کے راستے کا قید خانہ احب ہے تو پھر ان کی راہ کے گلستاں کیسے ہوں گے؟ تو عرض کررہا تھا کہ نظر کی حفاظت کا غمِ مسلسل آج کل کے عریانی کے زمانے میں مسلسل مجاہدہ ہے، لیکن پھر اﷲ کی تجلیات کا مشاہدہ بھی متواترہ، مسلسلہ، وافرہ، بازغہ ہوگا۔ اب میرا شعر سنیے ؎ ------------------------------