آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
عورت میں اِمارت کی صلاحیت من جانب اللہ مفقود ہے ارشاد فرمایا کہ ابھی حال ہی میں میرے قلب کو اﷲ پاک نے ایک نیا علم عطا فرمایا کہ عورت کو سربراہ، وزیر اعظم یا خلیفہ بنانا کیوں ناجائز ہے؟ حدیثِ پاک ہے کہ جس ملک کی سربراہ عورت ہو وہ قوم فلاح نہیں پاسکتی۔ ہمارے لیے تو حدیث پاک کافی ہے مگر مثالوں سے بات جلدی سمجھ میں آجاتی ہے۔ تو اس کی وجہ میرے قلب کو اﷲ تعالیٰ نے یہ عطا فرمائی کہ امیرالمؤمنین اور خلیفہ اگر کوئی عورت ہو اور اچانک کوئی مصیبت آجائے مثلاًدشمن ملک حملہ کردے، تو حدیث پاک میں آتا ہے کہ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل پیش آتی تھیاِذَا حَزَبَہٗ اَمْرٌ فَزِعَ اِلَی الصَّلٰوۃِتو فوراً نماز میں مشغول ہوجاتے تھے، تو اگر مملکت پر کوئی بلا آئے اور عورت سربراہ ہے اور حالتِ حیض میں ہے تو وہ فَزِعَ اِلَی الصَّلٰوۃِسے محروم رہے گی اور یہی کہے گی کہ ہم تو نماز نہیں پڑھ سکتے، مولوی لوگو!تم ہی پڑھو، دس دن کے بعد جب ہم نہا دھو لیں گے پھر پڑھیں گے، ابھی اس وقت ہم مجبور ہیں، تو جو نماز اور اﷲ کی حضوری سے مجبور ہے اس کو کیوں سربراہ بناتے ہو؟ دوسری مثال یہ ہے کہ دشمن ملک نے حملہ کر دیا، اب بری، بحری اور فضائی تینوں افواج کے کمانڈر آگئے کہ حضور آرڈر کیجیے کہ ہم بھی حملہ کردیں ورنہ ملک ہاتھ سے جارہا ہے، تو اندر سے آواز آئی کہ بیگم صاحبہ انڈر کلوروفارم ہیں، ان کے آپریشن سے بچہ پیدا ہورہا ہے، کم سے کم ایک گھنٹے بعد ہوش آئے گا۔ ایک گھنٹے میں تو ملک اِدھر سے اُدھر ہوجاتا ہے ۔عشقِ مجازی کی حرمت فطرتِ انسانی کے عین موافق ہے ارشاد فرمایا کہ شریعت نے عشق بازی کو کیوں حرام کیا ہے؟ ظاہر بات ہے کہ جس سے ہم عشق بازی کرتے ہیں وہ کسی کی بیٹی ہوگی، کسی کی بہن ہوگی، کسی کی خالہ ہوگی، کسی کی پھوپھی ہوگی۔ کیا آپ بحیثیت شرافتِ انسانی اس کو پسند کریں گے کہ آپ کی بیٹی، آپ کی پھوپھی، آپ کی خالہ یا آپ کی بہن کے ساتھ کوئی معاشقہ اور آشنائی پیدا کرے؟ تو عشق بازی عین فطرتِ انسانیت کی وجہ سے حرام کردی گئی کہ کوئی کسی کی بہن، بیٹی سے نہ نظر لڑائے نہ معاشقہ کرے، لیکن میں ایک طبی بات پیش کرتا ہوں جو آپ زندگی میں پہلی دفعہ سنیں گے۔ انسان کی روح عناصرِ اربعہ کو کنٹرول کرتی ہے اور عناصرِ اربعہ متضادہ ہیں، آگ پانی مٹی اور ہوا یہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں، روح ان عناصر کو کنٹرول کرتی ہے، اﷲ والوں کی روح اﷲ کے نام سے قوی ہوتی ہے،