آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
خوشی دیتا ہے، یہ نصیبِ دوستاں ہے، نصیبِ اولیاء ہے۔یہ نصیبِ فاسقاں نہیں ہے، یہ نصیبِ دشمناں نہیں ہے، یہ اﷲوالوں کا مقام ہے۔ کیسی شرح ہے بتاؤ! کہ یہ نصیبِ دشمناں نہیں ہے۔ ماشاء اﷲ ان کا آنا وصول ہوا، خوب پڑھا مولانا نے، سب کے غموں کو پیٹ لیا پیٹربرگ والے نے۔ آٹھ بجے اذان ہوتی ہے، بس آٹھ بج جائیں تومجلس ختم ہوجائے گی تاکہ پندرہ منٹ میں لوگ وضو وغیرہ سے فارغ ہوں۔ چوں کہ کل مجھے جانا ہے، اگر عشاء کے بعد ایک شفٹ اور لگا لو جیسے ڈبل کمائی ہوتی ہے کہ صاحب دن کو تو کام کیا تھا آج رات کو بھی شفٹ لگاؤں گا تو مزدوری ڈبل ملے گی، لہٰذا بعد میں بھی آج کی رات آپ آجاؤ تو یہ رات پھر کہاں ملے گی؟ کہیں سال بھر کے بعد ملے گی اﷲتعالیٰ کے کرم سے ان شاء اﷲ۔ مولانا عبدالحمید صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کو تھکن تو نہیں ہوگی؟ فرمایا کہ نہیں! کوئی تھکن نہیں ہوگی، مجھ میں اشعار سے طاقت آجاتی ہے، اشعار میری روح کی غذا ہیں۔صحبتِ شیخ سے تقویٰ تام ہوتا ہے ایک بات کہتا ہوں کہ اگر بادشاہ بھی آجائے تو اصلی مرید وہ ہے جو اپنے شیخ کو دیکھے اور بادشاہ کو نہ دیکھے، سارے عالم کے بادشاہ اگر جمع ہوں اور اس کے فوکس(Focus) میں کمی ہوئی تو وہ فوکس(Fox) ہوجائے گا، فوکس (Fox)معنیٰ لومڑی۔ اور فوکس موٹر کا نام بھی ہے، فوکس کار کے اندر شیخ کی برکت سے اﷲتعالیٰ مرسڈیز کا انجن ڈال دیتا ہے پھر اس کی چال بدل جاتی ہے، کتنے گناہ گار اﷲ والوں کی صحبت کی برکت سے اﷲ والے ہوگئے ؎ عشقِ مرشد بنا عشقِ حق خام تھا عشق میں درد کی چاشنی اب ملی یعنی کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بغیر تقویٰ ناتمام تھا اور بدنام تھا کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کے بعد خوش نام ہوا، ورنہ ؎ خلافِ شرع شیخ تھوکتا بھی نہیں اندھیرے اُجالے مگر چوکتا بھی نہیں پہلے تو یہ حالت تھی، مگر اب صحبتِ شیخ کی برکت سے ہرسانس صاحبِ تقویٰ ہے، اس کا ہر لمحۂ حیات صاحبِ