آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کے ڈنڈے ہوتے، تو جو اﷲ دونوں جہاں کی نعمتوں میں لذت پیدا کرتا ہے تو وہ خود کتنا پیارا ہو گا؟ جو لیلاؤں کو نمک دیتا ہے جس سے مجنوں جیسے اُلو پاگل ہوجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے عاشقوں کی خود حفاظت فرماتے ہیں لیلیٰ کے عاشق تو پاگل ہوجاتے ہیں مگر جو مولیٰ پر عاشق ہوتا ہے تو مولیٰ اپنے عاشقوں کی حفاظت کرتا ہے، اس کے جسم کی بھی حفاظت کرتاہے اور اس کی روح کی بھی حفاظت کرتاہے اور دنیا میں عزت بھی دیتا ہے، اور لیلاؤں کے عشق میں جو پکڑے جاتے ہیں ان کی کھوپڑی پر جوتے پڑتے ہیں، اس کے ماں باپ بلکہ سارا خاندان اس کی پٹائی کرتا ہے کہ تم میری بیٹی کو کیوں چھیڑ رہے تھے یا میرے بیٹے کو کیوں چھیڑ رہے تھے؟ لیکن مولیٰ کے عاشقوں کے سر پر جوتے نہیں پڑتے، ان کے جوتے اُٹھائے جاتے ہیں، مخلوق ان کے پیچھے پیچھے دوڑتی ہے کہ ایک اﷲ والا جارہا ہے، لاؤ اس کے جوتے ہم اٹھالیں، شاید ہماری نجات کا ذریعہ ہوجائے۔ تو اگر مرنا ہی ہے تو ایسے مالک پر مرو جو آپ کو دونوں جہاں سے بڑھ کر مزہ دے گا، سارے عالم کی لیلاؤں کا نمک اﷲ آپ کے دل میں گھول دے گا اور نہ مہر دینا پڑے گا، نہ ان کے گراؤنڈ فلور سے پالا پڑے گا، اﷲ والا پاکیزہ راستے سے دونوں جہاں کا مزہ لیتا ہے۔ اب میرا شعر سنو کہ جس کے دل میں مولیٰ آتا ہے اس کو کیا ملتا ہے ؎ وہ شاہِ دو جہاں جس دل میں آئے مزے دونوں جہاں سے بڑھ کے پائےاللہ والابننا بہت آسان کام ہے لیکن اﷲ دل میں کب آتا ہے؟ جب بندہ اپنا دل ایسے دل کے ساتھ پیوند کرتا ہے جس دل میں اﷲ ہوتا ہے۔ جس کے دل میں اﷲ ہوتا ہے جب اس کے پاس بیٹھوگے تو تمہارے دل میں بھی اﷲ آجائے گا،یہ ہے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ؎ یوں تومتقی بننا، اﷲ والا بننا بہت مشکل کام ہے، لیکن ابھی تم کیا جانو کہ میرے بندوں کی اورمیرے عاشقوں کی کیا شان ہے؟ تم ذرا دیر ان کے پاس بیٹھو، اگر تمہارا ڈپریشن اور ٹینشن اور ساری پریشانیاں اور غم خوشیوں سے نہ بدل جائیں تب کہنا کہ اﷲ کی کیا قیمت ہے اور میرے عاشقوں کی کیا قیمت ہے۔میرے عاشقوں کے پاس بیٹھنے سے معلوم ہوگاکہ اللہ والابنناتو بہت آسان کام ہے۔ ------------------------------