آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہی سے متقی ہیں،ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ کایہ ترجمہ ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہدایت کا نصاب ہے جو متقی ہونا چاہیں۔ کیا کہیں آپ لوگ قدر کرتے ہیں، محبت سے بات سنتے ہیں تو دل ہی نہیں چاہتا کہ یہاں سے جاؤں، مگر مجبور ہوں، مجھے اور ملکوں میں بھی مضامینِ عشقیہ، محبّتیہ، معرفتیہ بیان کرنا ہوتے ہیں۔ اب اس وقت میں فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ میں ہوں اورجنت کا مزہ لوٹ رہا ہوں، اﷲ تعالیٰ نے اس آیت میں عَبْد نہیں فرمایا عِبَاد فرمایا، اس لیے میں گروہِ عاشقاں مانگتاہوں۔حدیث اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً …کی وجد آفرین تشریح اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً کَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِ؎ تمام کتابوں میں اس کی شرح پڑھ لو، اس کے بعد اختر سے اس کی شرح سنو پھر معلوم ہوگا کہ اﷲ پاک کا اس بندے پر کس قدر فضل ہے۔ اس حدیث کا ترجمہ کیا ہے کہ اﷲ میری حفاظت فرمائیے جیسے ماں چھوٹے دودھ پیتے بچے کی حفاظت کرتی ہے۔اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً اے اﷲ! حفاظت فرما۔ واؤ الف قاف یا ہیں،یہاں عین نہیں ہے، وَاقِعَۃْ نہیں ہے، وَاقِیَۃْ کا مصدر ہے اَلْوِقَایَۃْیعنی حفاظت کرنا۔ اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً آپ ہماری حفاظت فرمائیےکَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِ جیسے ماں چھوٹے بچے کی حفاظت کرتی ہے۔ جب ماں دیکھتی ہے کہ میرا بچہ پیشاب کی نالی میں انگلی ڈالنے والا ہے، اور اس کے بعد چاٹنے والا ہے تو دوڑ کر وہاں سے کھینچ لیتی ہے اور اس کی انگلی دُھلا دیتی ہے۔ تو اگر ہم بھی کسی گناہ کی نالی کی طرف بڑھیں اور گندی نالی میں جا کر پیشاب پاخانے کے مقام میں گھسنے لگیں تو اے اﷲ! آپ بھی ماں کی طرح ہمیں وہاں سے کھینچ لیجیے اور جو کچھ ہمارے گندگی لگ چکی ہے توفیقِ توبہ سے، اس سے ہم کو پاک صاف کرلیجیے۔ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک دعا سکھائی کہ اﷲ پاک سے اس طرح دعا کرو اَللّٰہُمَّ وَاقِیَۃً کَوَاقِیَۃِ الْوَلِیْدِاے اﷲ! میری حفاظت فرما جیسے ماں چھوٹے بچے کی حفاظت کرتی ہے، اور اس سوال کا حق ہم کو یوں ہے کہ ماں کی رحمت کے آپ خالق ہیں، تو جب ماں ہمارا خیال کرتی ہے تو آپ تو ماں کی مامتا اور محبت اور شفقت اور رحمت کے خالق ہیں، اس لیے ہم کو اس کا بدرجہ اولیٰ حق حاصل ہے کہ ہم آپ سے یہ سوال کریں۔ تو ماں چھوٹے بچے کے لیے کیا کام کرتی ہے؟ اب اس کی شرح سنیے جو شاید کہیں نہیں پاؤ گے۔ جب ماں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ میرا بچہ مٹی کھاتا ہے۔ بچوں کو مٹی کھانے کا شوق کیوں ہوتا ہے؟ ------------------------------